Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق بابا گورونانک دیوجی کے 557 ویں جنم دن کے سلسلہ میں منعقدہ انتظامی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ‘ ڈپٹی سیکرٹری سادات شہباز خان’ ڈپٹی سیکرٹری سید فراز عباس اور دیگر افسران موجود ہیں۔
    • جیلوں میں گنجائش سے 90 فیصد زیادہ قیدی 75 فیسد انصاف کے منتظر
    • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا نواحی شہر بھارہ کہو ڈرگ مافیا کے نرغے میں
    • راولپنڈی ٹریفک پولیس کا ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پیدا کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا فیصلہ
    • پشاور اسکول حادثہ، جاپانی سفیر کا بچوں اور استاد کی اموات پر اظہارِ تعزیت
    • چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
    • معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے: سر دار ایاز صادق
    • ملک نصیر کی زیر نگرانی ایس آئی مبین کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی
    • ٹی ایم یو سی کے کلاس آف 2026 کے گریجویٹس کے اعزاز میں تقریب
    • شہباز لغاری کا گلشنِ حدید میں ایک خاندان کے مبینہ اجتماعی خودکشی کے واقعے پر تشویش کا اظہار
    • کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان
    • اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نئی رپورٹ جاری کرے،پاکستان
    • آازاد کشمیر کی داخلی خود اختیاری تشخیص کو کوئی خطرہ نہیں طارق فاروق
    • ڈکیتی کی واردات اور شہری کا موٹر سائیکل چوری پولیس نے ایف ائی ار درج کر لی
    • تھانہ جاتلی کے علاقے دیوی داتا میں سی سی ڈی پولیس کا مبینہ مقابلہ
    • ورلڈ بینک کا واسا لاہور کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار
    • موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان کی پولیسپارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران زخمیملزم سمیت دو ملزمان گرفتار، ساتھی فرار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر چرس اور شراب برآمد کر لی
    • گنجمنڈی پولیس کی کارروائی، ایک روز قبل ذاتی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرکے دو شہریوں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
    • گھریلو تنازعے پر 45 سالہ مشتاق نامی شخص نے اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت کشمیریوں کو مارنا چاہتا ہے ہم سینے پر گولی کھائیں گے: فاروق عبداللہ

    By Daily Khabrainاگست 7, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نئی دہلی (نیٹ نیوز) جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے چیئرمین اور سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنےسے پاکستان کی مخالفت کرنے والوں پر اس کا چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کشمیری رہنما نے کہا کہ وہ اپنے گھر میں نظربند ہیں اور ان کے گھر کے باہر پولیس تعینات کی گئی ہے۔ انہوں نے بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) مسلمانوں اور ہندو?ں کو تقسیم کرنا چاہتی ہے، یہ امید نہیں تھی کہ وہ ایسا کرے گی۔اس سے قبل بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فاروق عبداللہ کو نظربند نہیں کیا گیا بلکہ وہ اپنی مرضی سے گھر میں بیٹھے ہیں۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ انہیں وزیر داخلہ امیت شاہ کی بات پر دکھ ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فاروق عبداللہ کو نظربند نہیں کیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ یہ وہ ہندوستان نہیں اور اس سے پہلے انہوں نے ایسا بھارت کبھی نہیں دیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جوں ہی ان کے گھروں کے دروازے کھلیں گے لوگ باہر آئیں گے اور لڑیں گے اور عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے تاہم فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ بندوق چلانے، دستی بم پھینکنے یا پتھر پھینکے والوں میں سے نہیں بلکہ ہر مسئلے کے پرامن حل پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو مارنا چاہتا ہے اور ان کے بیٹے سمیت کئی رہنما جیلوں میں اسیر اور گھروں میں نظربند ہیں۔ دریں اثنا بھارت کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری طالب علموں نے بھی بی جے پی کے کشمیر سے متعلق فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔مختلف احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری رہنماں کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ چاہتے ہیں کہ تمام کشمیریوں کو مارا جائے.انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مواصلاتی ذرائع منقطع ہونے کی وجہ سے ان کا اپنے گھر والوں سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنا بھارت کا یکطرفہ فیصلہ ہے اور اس میں کشمیریوں کی مرضی اور رائے شامل نہیں۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو قتل کرنا چاہتا ہے اگر انہو ں نے گولی مارنی ہے تو میرے سینے پر مارے پیٹھ پر نہ مارے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بنکاک : وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ چیئرمین اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر سلیمان الجاسرکے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔

      شنگھائی سرمایہ کاری کانفرنس میں 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

      فورٹ وڈ حملے میں 13 افراد کے قاتل کی پھانسی براہ راست نشر نہیں ہوگی:ٹرمپ

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.