Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مریم نواز ، یوسف عباس گرفتار ،نیب حوالات میں بند

    By Daily Khabrainاگست 9, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور( نمائندہ خصوصی، آن لائن)قومی احتساب بیورو ( نیب) لاہور نے چوہدری شوگر ملز مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے بھتیجے یوسف عباس شریف کو گرفتار کرلیا ، دونوں ابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے تھے جہاں نیب کی ٹیم نے انہیں وارنٹ دکھا کر باضابطہ گرفتار کیا ، مریم نواز کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر نواز شریف اور شریف خاندان سے اظہار یکجہتی کیلئے جمع ہونے والے کارکنوں نے احتجاج شروع کر دیا اور رکاوٹیں توڑتے ہوئے آگے بڑھ گئے جبکہ رہنما او رکارکن نیب لاہور کے ہیڈ کوارٹرکے باہر بھی پہنچ گئے اور شدید نعرے بازی کی ۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے مریم نواز ، یوسف عباس اور عبد العزیز عباس کو 8اگست کو طلبی کے نوٹسزجاری کئے گئے تھے ۔ مریم نواز اپنے والد سے ملاقات کےلئے مختص دن کی مناسبت سے اپنے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل پہنچیں ۔ نیب نے کارکنوں کی مزاحمت سے بچنے کےلئے جیل کے اندرخواتین اہلکاروں کے ہمراہ وارنٹ دکھا کر مریم نواز کو حراست میں لے لیا ۔ نیب کی ٹیم نے نواز شریف سے ملاقات کےلئے آنے والے نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی کوٹ لکھپت جیل سے ہی گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کو اپنے والد سے ملاقات کے دوران تحویل میں لیا گیا ۔مریم نواز کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر شریف خاندان سے اظہار یکجہتی کےلئے آنے والے کارکنوںنے احتجاج شروع کر دیا او رحکومت او رنیب کے خلاف نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر کارکنوں نے جیل کی طرف جانے والے راستوںپر لگائی رکاوٹیں زبردستی پیچھے ہٹا دیں اور جیل او رپولیس اہلکاروںسے تلخ کلامی کرتے ہوئے آگے بڑھ گئے تاہم انہیں جیل سے کچھ فاصلے پر زبردستی روک لیا گیا ۔کارکنوں کی جانب سے کوٹ لکھپت جیل کے باہر دھرنا بھی دیا گیا جبکہ اس موقع پر کچھ کارکنوں نے احتجاجاً اپنے کپڑے بھی پھاڑ لئے ۔لیگی رہنما او رکارکنان نیب ہیڈ کوارٹرکے باہر بھی پہنچ گئے اور حکومت او رنیب کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی ۔ مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے وکلاءنے بھی ہائیکورٹ بار کے احاطے میں احتجاج کیا اور حکومت اور نیب کے خلاف شدید نعر ے بازی کی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف مذمتی قرارداد بھی پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔ بعد ازاں نیب کی ٹیم مریم نواز اور یوسف عباس شریف کو انتہائی سخت سکیورٹی میں لے کر نیب ہیڈ کوارٹر ٹھوکر نیاز بیگ پہنچ گئی ۔کارکنوں کے احتجاج کے پیش نظر نیب ہیڈ کوارٹر کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ۔ ذرائع کے مطابق دونوں کو ریمانڈ کے لئے آج ( جمعہ) کے روز احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ لیگی نائب صدر کے تحویل میں لیے جانے کے کچھ دیر بعد نیب نے نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ یوسف عباس کو بھی گزشتہ روز طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہ ہو ئے جس کے باعث ان کو گرفتار کیا گیا ۔ دونو ں کو نیب ہیڈ کو ارٹر لا ہور منتقل کیا گیا جہاں ان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جا ئے گا ۔ واضح رہے کہ شریف خاندان کے اراکین منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت چوہدری شوگر ملز میں مشتبہ شراکت دار کی حیثیت سے تفتیش کا سامنا کررہے ہیں۔مذکورہ شوگر ملز کے مالکان کے خلاف شواہد مبینہ طور پر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ اور سلمان شہباز کی منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں سامنے آئے تھے۔نیب نے شریف خاندان اور اس سے فوائد حاصل کرنے والے افراد جس میں مریم نواز اور چوہدری شوگر ملز کے دیگر مالکان بھی شامل ہیں، کی مبینہ طور پہ لاکھوں روپے کی ٹیلیگرافک ٹرانسفرز (ٹی ٹیز) کا سراغ لگایا ہے۔اس سے قبل چوہدری شوگر ملز کیس میں تفتیش کا سامنا کرنے والے نواز شریف کے دو بھتیجوں یوسف عباس اور عبدالعزیز عباس کو مدینہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا تھا جو نواز شریف کے مرحوم بھائی عباس شریف کے بیٹے ہیں۔ قومی احتساب بےورو( نےب ) کے اعلامیے کے مطابق مرےم نواز اور ےوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کےس مےں گرفتارکرلےا گےا ہے ۔ چےئرمےن نےب کے حکم پر ڈاکٹرز کی ٹےم نے ان کا طبی معائنہ کےا ۔ مرےم نواز اور ےوسف عباس کو آج بروز ( جمعہ ) کو احتساب عدالت لاہور مےں رےمانڈ کےلئے پےش کےا جائے گا ۔ مریم نواز پر 2010ءمیں 50لاکھ ڈالر کی جعلی ٹی ٹی وصول کرنے کا الزام ہے مریم نواز کی گرفتاری پر (ن) لیگی کارکن آپے سے باہر ہوگئے کوٹ لکھپت جیل کی رکاوٹیں عبور کرکے اندر چلے گئے جس پر کارکنوں کی جیل سکیورٹی اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی لیگی کارکنوں نے جیل کے باہر شدید نعرے بازی کی۔ واضح رہے کہ نیب نے چودھری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کیلئے گزشتہ روز مریم نواز کو طلب کررکھا تھا تاہم مریم نواز پیش نہیں ہوئیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے

      پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ

      غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.