Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے
    • آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر
    • بحرین نےاپنے شہری علاقوں پر ایرانی مزائل حملہ ناکام بنا دیا
    • کراچی میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
    • اشنا شاہ شوہر حمزہ امین کے ساتھ پہلے بچے کی آمد سے قبل بیرون ملک روانہ
    • ٹیلی نار کا پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ، ایزی پیسہ میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی تیاری
    • ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نئے کپتان کے لئے شاداب خان سر فہرست
    • ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا
    • یو اے ای نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حامل افراد کو بورڈنگ سے روک دیا
    • بین اسٹوکس کا حالیہ تنازعہ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور
    • ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے برطانیہ ایشین ٹرسٹ کے سالانہ عشائیے پر ملاقات
    • نجی ہاؤسنگ سوسائٹی 1170 کنال اراضی کیس18 افراد سمیت پرویز الہی پر فرد جرم عائد
    • پاکستان کا 2026 ایشین گیمز کے لیے اسکواڈ کا اعلان ، صاحبزادہ فرحان قیادت کریں گے
    • حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی اہداف پر ڈرون، میزائل اور راکٹ حملہ
    • 5 ایرانی میزائل فضا میں تباہ کر دئیے اردن کا دعوی
    • مظفر آباد سمیت کشمیر بھر میں 4 روز سے انٹرنیٹ کی بندش
    • "روسی حملے، یوکرین میں 5 ہلاکتیں؛ امریکی ایلچیوں سے بات چیت مثبت رہی:زلنسکی
    • کیوبا میں زلزلہ شدت 6.1 فلوریڈا اور میکسیکو تک جھٹکے ، 150 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
    • جنوبی ایران زلزلے کے جھٹکے شدت 0۔5 ریکارڈ
    • پاکستان میں 11 جون سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی نے پورا پاکستان کھڑا کیا لیکن اسے کوئی نہیں سنبھالتا، وسیم اختر

    By Daily Khabrainاگست 10, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک) مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی نے پورا پاکستان کھڑا کیا ہے لیکن جب کراچی کی باری آتی ہے تو کہتے ہیں سب اپنے اپنے پاو¿ں پر کھڑے ہوں۔پروگرام ایجنڈا پاکستان میں میزبان عامرضیاءسے گفتگو کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے بنیادی مسائل سے آگاہ ہوں لیکن ان کے حل کے لیے اختیارات نہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب تین سال پہلے میئر بنا تو اپنے لیے اہداف بھی مقرر کیے لیکن جب دفتر گیا تو پتہ چلا مسائل حل کرنے والے اختیارات ہمارے پاس ہیں ہی نہیں، وہ سندھ حکومت نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک کچرے کو ٹھکانے لگانے کا نظام نہیں بنتا نالوں کی صفائی کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ چند ہفتوں میں پھر وہی صورتحال ہوجاتی ہے۔وسیم اختر نے کہا کہ دنیا کچرے سے بجلی بنا رہی ہے اور ہم قرض لے کر چین سے کچرا اٹھوا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کے بعد ہمارے پاس کچھ نہیں بچتا۔ سالانہ آمدنی ایک ارب روپے کے قریب ہے جبکہ اخراجات دس ارب روپے سے زائد ہیں۔وسیم اختر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ ختم کریں اور یہ اختیارات کے ایم سی کو منتقل کریں لیکن اس پر عمل نہیں ہورہا ہے۔ اس بورڈ کو چار سال میں 24 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت ذمہ داری کسی پر ڈالنے کے بجائے حقائق کا سامنا کرے اور مسائل حل کرنے کی کوشش کرے۔وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت آنے کے بعد کراچی میں مسائل حل ہوئے ہیں، ہمیں وہ ملازمین ورثے میں ملے ہیں جو نہ کام کرتے ہیں اور نہ کوئی انہیں نکال سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس مالی سال میں ہم کراچی پر 125 ارب روپے جبکہ وفاقی حکومت 12 ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت قانون کے مطابق کام کرتی ہے اور قانونی طور نالوں کی صفائی اور کچرا اٹھانا شہری حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بار بارشوں میں سب اداروں نے مل کر کام کیا جس کے نتیجے میں شہری بہت سارے نقصان سے بچے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ جب کراچی میں کچرے کا معاملہ سنگین ہو گیا تو ہم نے تعاون کے لیے سالڈ ویسٹ مینمجنٹ بورڈ بنایا لیکن پھر ساری ذمہ داری اسے دے دی گئی۔انہوں نے کہا کہ کراچی واحد شہر ہے جس کے سیوریج کے نظام کو خراب کرنے کی بھی کوشش ہوتی ہے، ہم نے اس کام میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ شہریوں کے تعاون کے بغیر کچرے کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔سعید غنی نے کہا کہ کراچی کی وجہ سے ہماری حکومت پر تنقید ہوتی ہے ہم چاہتے یہاں کے مسائل حل ہوں، ہم سب کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں کیونکہ کوئی بھی صوبائی حکومت کراچی جیسے شہر سے لاتعلق نہیں ہوسکتی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے

    آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر

    کراچی میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا

    تازہ ترین

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.