Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی انٹیلیجنٹ کورٹس بھی قائم کر رہے ہیں، چیف جسٹس پاکستان

    By Daily Khabrainستمبر 19, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی ’انٹیلیجنٹ کورٹس‘ بھی قائم کر رہے ہیں جس کے تحت ججز کو عدالتی مثالیں ڈھونڈنے میں آسانی ہوگی اور ججز کو ماضی کے فیصلوں سے رہنمائی ملے گی۔عدالت عظمیٰ کی نئی ویب سائٹ اور ریسرچ سینٹر کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں جبکہ ماضی میں تقریباً ڈیڑھ سو سال پہلے مسلمانوں کو احساس ہوا کہ جدید تعلیم حاصل نہ کی تو دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے۔چیف جسٹس نے بتایا کہ جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی نے ماڈل کورٹس بنانے کا فیصلہ کیا اور اب وہی ججز اور وہی وکلا ہیں لیکن ٹیکنالوجی کی وجہ سے حیران کن نتائج سامنے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’کئی خواتین گواہان کے بیان ماڈل کورٹس نے واٹس ایپ ویڈیو کال پر ریکارڈ کیے اور عدالتیں اسکائپ کے ذریعے ڈاکٹرز کے بیانات بھی ریکارڈ کر رہی ہیں‘۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے 4 اضلاع کی ماڈل کورٹس کی کارروائی براہ راست سپریم کورٹ میں دیکھی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے شعبہ انصاف میں خاموش انقلاب آ رہا ہے، لاہور کے ایک وکیل کو ایمرجنسی میں پشاور جانا پڑا جس کے بعد ویڈیو لنک کے ذریعے پشاور سے ہی دلائل سنے گئے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ججز کے پاس خود ریسرچ کرنے کا وقت نہیں ہوتا اس لیے جدید ریسرچ سینٹر اب ججز کو معاونت فراہم کرے گا۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ نادرا کے تعاون کے بغیر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ممکن نہیں تھا اور امریکی محکمہ انصاف نے بھی پاکستانی عدلیہ کے ساتھ بہت تعاون کیا۔علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ سال 1991 میں میری بیٹی نے پہلی جماعت میں کمپیوٹر کی کلاس لی تب سے مجھے ٹیکنالوجی سے بہت پیار ہے۔سپریم کورٹ کے جدید ریسرچ سنٹر کی افتتاحی تقریب سے جسٹس مشیر عالم نے خطاب کے دوران کہا کہ عوام کو بتانا ہوگا کہ انہیں انصاف کیسے مل سکتا ہے، موجودہ حالات میں تمام نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ماڈل کورٹس بنا کر فوری انصاف کی طرف قدم بڑھایا۔جسٹس مشیر عالم نے واضح کیا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے 5 ہفتوں کے دوران 100 سے زائد مقدمات سنے گئے۔انہوں نے کہا کہ ویڈیو لنک کی وجہ سے کوئٹہ سے سائل کو اسلام آباد نہیں آنا پڑا تاہم سپریم کورٹ کا کمرہ عدالت نمبر 5 ویڈیو لنک کے لیے مختص کر دیا گیا۔جسٹس مشیر عالم نے بتایا کہ کوشش ہوگی کہ جلد تمام عدالتوں کو ویڈیو لنک سے منسلک کر دیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے

      پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ

      غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.