Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آرمی چیف سے ملاقات میں تاجروں کیجانب سے شکا یا ت کے انبار،ملک ریاض نے کس کی شکایت کی؟اندرونی کہانی سامنے آ گئی

    By Daily Khabrainاکتوبر 4, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)گزشتہ روز آرمی چیف سے ملاقات میں کاروباری شخصیات نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے سامنے کھل کر بات کی جس کے انہوں نے حوصلہ افزا جوابات دیے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاجروں و صنعتکاروں سے اجتماعی ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے ان کو چونکا دیا کہ چین سے 12 ارب ڈالر کی برآمدات پاکستان آکر محض 6 ارب رہ گئیں۔آرمی چیف سے ملاقات کے دوران چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور وزیر مملکت حماد اظہر وہاں موجود تھے۔ملاقات میں شریک ایک اسٹاک بروکر نے کہا کہ 6 ارب ڈالر کی انڈر انوائسنگ کی گئی۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ سیلزٹیکس ریفنڈ تین سال تک محدود کر دیا گیا ہے، تعمیراتی صنعت کو سہولتیں دیں گے۔معروف بزنس مین، صنعتکار و تاجر میاں محمد منشاء نے کہا کہ تعمیراتی کنسیشن دینے کی ضرورت ہے اس سے پوری معیشت کا پہیہ چل سکتا ہے، نیب کو بزنس سے جدا کیا جائے۔علی حبیب کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ تباہ کن ہے اس کو روکنے کی ضرورت ہے، فوج کے اقدامات کی تعریف بھی کی کئی جگہ باڑ لگا دی گئی ہیں۔ عارف حبیب نے کہا معیشت کے لیے سب سے بڑا مسئلہ شرح سود ہے۔حسین داود نے کہا کہ اسٹرکچرل اصلاحات اور نیب سے متعلق معاملات بہتر کرنے کی ضرورت ہے جب کہ گوہر اعجاز نے بانڈز کی نشاندہی کی۔ملک ریاض نے آرمی چیف کے سامنے نیب کا معاملہ اٹھادیا۔بلڈر ٹائیکون ملک ریاض نے تعمیراتی سرگرمیوں اور نیب سے متعلق بات کی کہ 460 ارب روپے ہم سپریم کورٹ آف پاکستان میں دینے کی حامی بھرچکے ہیں اس کے باوجود بھی نیب کے نوٹسز مل رہے ہیں، چیف آف آرمی اسٹاف نے اس کا حوصلہ افزا جواب دیا۔انہوں نے کہا بھرپور انداز میں کام کیجئے آپ کو کسی قسم کا خوف نہیں ہونا چاہیے آپ ہر لحاظ سے آگے بڑھیں۔سلطان علی الانہ وہاں موجود تھے، آرمی چیف نے ان کی تعریف کی اور کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں ان کا کردار بہت مثبت رہا ہے اور حکومت کی بہت مدد کی ہے، مجموعی طور پر بہت ہی مثبت چیزیں سامنے آئیں۔بہت سے کاروباری حضرات سے میری بات ہوئی ہے سب نے حماد اظہر کی بہت تعریف کی ہے ان کے انداز کی رسپانس کی اور کمپوز اسٹائل کی بہت تعریف کی ہے تا جروں کے نیب سے متعلق تحفظات ہیں، نیب باور کرارہی ہے کہ اس نے سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقات پر بھاری ہاتھ نہیں رکھا۔چیئر مین نیب نے لاہور میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ نیب ایسا کوئی قدم نہیں اٹھا ئیگا جس سے معیشت کو نقصان پہنچے، نیب میگا کرپشن کیخلاف قابل قدرخدمات انجام دے رہی ہے، نیب نے سندھ اورپنجاب میں کرپشن کیسز پرقابل تعریف کام کیا ہے لیکن ساتھ ساتھ نیب کواپنے کیسز منطقی انجام تک پہنچانے ہوں گے۔ایک اسٹاک بروکر نے کہا کہ یہاں 6 بلین ڈالر امپورٹ ہوئی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ چھ بلین ڈالر امپورٹر نے انڈر انواسنگ کی ہے۔وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ ہم نے معیشت کا پورا روڈ میپ سامنے لے ا?و?ٹ کرکے دیا اور ان حضرات کے تمام تحفظات کے حوالے سے انہیں جوابات دیئے گئے۔ان کا کہنا تھاکہ ایکسپورٹرزکا ریفنڈ بانڈ کا ایشو تھا ہم جب تک کمرے میں بیٹھے رہے تب تک وہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا اس کے بعد ایکسپورٹر کے گیس کے مسائل تھے ہم سب بیٹھے ہم نے گیس کے مسئلے کو بجلی کے مسئلے و کلویڑدیا تاکہ اگلی میٹنگ میں سمری لا کر کیبنٹ میں لا کر اس مسئلے کو بھی حل کیا جاسکے بہت سارے مسائل کا ذکر کیا گیا جس میں سے بہت سے مسائل پر کام ہو رہا تھا ہم نے انہیں آگاہ کیا کہ اس حوالے سے ہم کہاں کھڑے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی

      پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ

      پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.