Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Trending
    • اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
    • مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
    • قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
    • سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
    • مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
    • آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
    • معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
    • صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • سنڈے میگزین
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Khabrain Group Pakistan
    Home»اہم خبریں»ذہنی تناو کا شکار ہیں؟ توہر روز 5 مختلف رنگ کی سبزیاں کھانے کی کوشش کریں :ماہرین
    اہم خبریں

    ذہنی تناو کا شکار ہیں؟ توہر روز 5 مختلف رنگ کی سبزیاں کھانے کی کوشش کریں :ماہرین

    Daily KhabrainBy Daily Khabrainاکتوبر 25, 2019Updated:اکتوبر 25, 2019کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     

    نیو یا ر ک (ویب ڈیسک)خوراک کا انسان کی صحت سے براہ راست تعلق ہوتا ہے، آپ کیا کھاتے ہیں اس کا اندازہ صحت سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے، اگر آپ اچھا کھائیں گے تو آ پکی صحت بھی بہتر ہوگی۔ماہرین کے مطابق ہم اچھی اور صحت مند خوراک کا استعمال کرکے ذہنی تناو یعنی "اسٹریس” کی کیفیت پر قابو پا سکتے ہیں۔ صحت مند بنانے والی چیزوں کا استعمال کرکے اور وہ چیزیں جو صحت کے لیے مضر ہیں ان کو خوراک سے نکالنے سے تناو کو کم کیا جا سکتا ہے۔ماہرین خوراک نے 4 ایسی غذائی تبدیلیاں بتائی ہیں جو کہ انسان کے اندر تناوکی کیفیت کو کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں جبکہ ایسی غذا جو کہ صحت کے لیے مضر ہیں ان کا استعمال نا کرنے سے دباو کی کیفیت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ماہرین خوراک نے یہ 4 غذائی تبدیلیاں بتائی ہیں جو کہ انسان کے اندر تناو کی کیفیت کو کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت کو بہتر بنانے کے لیے سب سے آسان چیز یہ ہے کہ آپ مختلف اقسام کی سبزیاں اور پھلوں کے استعمال کو بڑھا دیں۔ہر روز 5 مختلف رنگ کی سبزیاں کھانے کی کوشش کریں اس لیے کہ ہمارے جسم میں پائے جانے والے گڈ بیکٹیریا کے لیے کم سے کم پروسیس شدہ کھانے بہترین ہیں کیونکہ یہ فائبر سے مالا مال ہوتے ہیں۔اگر آپ تناو اور دباو کی کیفیت میں مبتلا ہیں اور آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آئس کریم یا کچھ میٹھا کھانے سے یہ کیفیت فوراً ٹھیک ہوجائے گی تو یہ بالکل غلط ہے۔جب آپ چینی کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں تو آپ کا جسم اضافی گلوکوز جذب کرنے اور خون میں شوگر کی سطح کو منظم کرنے کے لیے انسولین بناتا ہے جس کی وجہ سے جسم کا نظام کہیں نہ کہیں متاثر ہوتا ہے اور اس وجہ سے انسان تھکن اور تناو محسوس کرنے لگتا ہے۔کیفین چائے، کافی اور چاکلیٹ میں زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے۔ کیفین کا زیادہ استعمال آپ کی نیند متاثر کر سکتا ہے جس کی وجہ سے انسان چڑ چڑا پن اور تناو¿ کا شکار ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کو محسوس ہو کہ کیفین کا استعمال کرنے سے آپ کے جسم پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں تو اچھا ہے کہ آپ اس کا استعمال نہ کریں یا آہستہ آہستہ اس کے استعمال کو کم کرنا شروع کردیں۔کبھی بھی کسی ایسی جگہ بھوکے مت جائیں جہاں آپ کو لگتا ہے کہ آپ پریشانی میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ کسی تناو بھری صورتحال میں اگر آپ خالی پیٹ جائیں گے تو یہ منفی جذبات کو بڑھا سکتا ہے۔اگر آپ کسی ایسی جگہ جارہے ہیں جہاں دباو¿ اور تناو¿ کی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے تو اپنے ساتھ کچھ ایسے اسنیک رکھیں جس کو کھانے سے صحت متاثر نہ ہو۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Daily Khabrain

    Related Posts

    مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا

    مئی 27, 2026

    قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے

    مئی 27, 2026

    سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!

    مئی 27, 2026

    Comments are closed.




    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.