تازہ تر ین

فلموں میں پا کستان کا منفی امیج پیش کرنے والے سنی دیول نے بالآخر پاکستانی سرزمین پر ماتھا ٹیک دیا

نارووال (ویب ڈیسک) مشہور بالی وڈ ایکشن ہیرو سنی دیول بھی کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ سنی دیول ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی بھی منتخب ہوئے ہیں۔ یہ جماعت اپنی پاکستان دشمنی میں سب سے آگے ہے اور وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان میں بسنے والی اقلیتوں کا وجود مٹانے کے درپے ہو چکی ہے۔سنی دیول خود بھی کئی مرتبہ پاکستان مخالف بیانات داغ چکے ہیں۔ اگرچہ بالی وڈ کے ایکشن ہیرو سنی دیول کی اداکارانہ صلاحیتوں کے سبھی معترف ہیں۔ وہ کئی دہائیوں سے اپنی مردانہ جسامت اور گرج دار آواز کے باعث برصغیر پاک و ہند کے لوگوں کے دِلوں پر راج کرتے رہے ہیں۔تاہم پیسہ کمانے کی اندھی ہوس اداکاروں سے ایسے غلط کام بھی کرواتی ہے، جس کا خمیازہ اور نقصان کئی نسلوں کو بھ±گتنا پڑتا ہے۔سنی دیول ان بھارتی فنکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے پاکستان اور پاکستانی عوام کے خلاف منفی پراپیگنڈے سے بھرپور فلموں میں کام کیا۔ بلکہ ایسی پاکستان مخالف فلموں میں کام کرنے کے لحاظ سے ان کا نام سرفہرست ہے۔ سنی دیول کی جانب سے بارڈر جیسی متنازعہ فلم بھی کی گئی ، جس میں ایک بھارتی میجر کی 1965ء کی پاک بھار ت جنگ کے دوران نام نہاد اور فرضی بہادری کو موضوع بنایا گیا تھا، حالانکہ بعد میں ثابت ہو گیا کہ بھارتی میجر نے ساری کہانی خود کو اعلیٰ فوجی اعزاز دلوانے کے لیے گھڑی تھی۔حقیقت میں اسے اور اس کے کمانڈ میں لڑنے والے فوجیوں نے پاکستانی افواج نے محاذ پر ایسی اذیت بھری شکست دی تھی کہ بھارتی فوجیوں کی اگلی کئی راتوں کی نیندیں ا±ڑ گئی تھیں۔ اسی طرح کی ایک اور فلم غدر بھی ہے جس میں سنی دیول ایک ایسے ہندو نوجوان کا کردار ادا کرتا ہے جسے ایک مسلمان لڑکی سے محبت ہو جاتی ہے تاہم 1947ءمیں پاکستان بننے کے بعد وہ لڑکی پاکستان چلی جاتی ہے تو سنی دیول بھی اس کی محبت میں پاکستان آجاتے ہیں۔ اس فلم میں پاکستانی سرکار اور عوام کا منفی امیج ابھارا گیا تھا۔ اسی طرح سنی دیول کی ایک اور فلم ’دی ہیرو“ تھی جس کا موضوع بھی پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے بارے میں منفی پراپیگنڈوں اور ان کی کردار کشی کرنا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain