Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Trending
    • اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
    • مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
    • قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
    • سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
    • مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
    • آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
    • معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
    • صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • سنڈے میگزین
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Khabrain Group Pakistan
    Home»صحت»الرجی کیا ہے اور اسے کیسے روکا جائے؟
    صحت

    الرجی کیا ہے اور اسے کیسے روکا جائے؟

    Daily KhabrainBy Daily Khabrainنومبر 16, 2019کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سردیوں میں ٹھنڈ لگنا عام بات ہے اور اس سے پہلے کہ آپ ٹھنڈ کے لیے کوئی دوائی کھائیں، آپ شاید اس پر سوچنا چاہیں کہ آپ کی بہتی ناک، گلے کی خراش اور بھرائی ہوئی آنکھیں سردیوں کی الرجی کی وجہ سے ہوسکتی ہیں۔ ویسے تو بہار اور خزاں کے موسم میں اکثر پولن الرجی کے شکار لوگوں میں الرجی کی شکایات بڑھ جاتی ہیں مگر دیگر الرجیوں کے شکار افراد کو سردیوں میں مزید پریشان کن علامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    عمومی طور پر الرجی کا سبب بننے والی چیزیں

    سردیوں کے موسم میں پالتو جانوروں، نم سطحوں پر بننے والی پھپھوندی اور مٹی کے کیڑوں سمیت کئی چیزیں الرجی کا سبب بن سکتی ہیں۔ سردیوں کے موسم میں لوگ اور پالتو جانور گھر کے اندر پہلے سے زیادہ رہنے لگتے ہیں جس سے گھر میں جانوروں کے بالوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ہیٹر چلانے سے پھپھوندی وینٹس میں گردش کرسکتی ہے۔ مٹی کے کیڑوں میں بھی اس موسم میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    سال بھر یا موسمی

    آپ کو کس طرح کی الرجیز کا سامنا رہتا ہے، اس کی بنا پر آپ سال بھر ان کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ یہ بہت ہی عام ہے کہ کسی شخص کو گھر کے اندر اور باہر دونوں ہی طرح کے ماحول سے الرجی ہوسکتی ہے۔ اگر آپ سردیوں کی الرجی کا شکار ہوتے ہیں تو آپ کو ایک سال کے بعد دوسرے سال میں ایک مخصوص رجحان نظر آنا چاہیے۔ سردیوں کی الرجیز کا دورانیہ ہر شخص کے لیے مختلف ہوسکتا ہے کیونکہ کچھ جگہوں پر سردیوں کا موسم زیادہ طویل ہوتا ہے۔

    علامات

    ٹھنڈ لگنے اور سردیوں کی الرجیز کی علامات کے درمیان مماثلت کی وجہ سے ان کے درمیان فرق بتانا مشکل ہوسکتا ہے۔ دونوں ہی کی وجہ سے تھکاوٹ، سر درد اور بند سینے کی شکایت ہوسکتی ہے۔

    جب آپ کو ٹھنڈ لگ جائے تو علامات اکثر انفرادی طور پر سامنے آتی ہے۔ سردیوں کی الرجیز میں اکثر ایک سے زائد علامات مجتمع ہوتی ہیں جن سے آپ کی بے آرامی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دورانیے سے بھی آپ کو یہ جاننے میں مدد مل سکتی ہے کہ آیا آپ کو ٹھنڈ لگ گئی ہے یا پھر الرجی نے آپ کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔ ٹھنڈ کی علامات ایک ہفتے سے 10 دن تک رہتی ہیں۔ الرجیز تب تک رہ سکتی ہیں جب تک کہ الرجی پیدا کرنے والی چیز سے آپ تعلق میں رہیں۔ بخار اکثر الرجی کے بجائے ٹھنڈ کی وجہ سے ہوتا ہے۔

    احتیاط و علاج

    اگر آپ کو الرجی کی شدید علامات کا سامنا ہو تو آپ کو ان سے نجات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ آپ ہفتے میں ایک بار گھر میں ویکیوم کلیننگ کی مدد سے پالتو جانوروں کے بال صاف کر سکتے ہیں۔ بہترین نتائج کے لیے ہیپا فلٹر والا ویکیوم کلینر استعمال کریں۔ اپنے بستروں، بشمول ان اسٹف شدہ کھلونوں کو باقاعدگی سے دھوئیں جن کے ساتھ آپ کے بچے سوتے ہیں تاکہ مٹی کے کیڑوں سے نمٹا جا سکے۔ ہوا کو صاف کرنے کے لیے ایک اچھے ایئر پیوریفائر سے مدد لیں۔ گھر کے اندر موجود اصلی پودوں کو نقلی پودوں سے بدل دیں کیونکہ سڑتے ہوئے پتے پھپھوندی کو جنم دے سکتے ہیں۔

    عمومی غلط فہمی

    اگر آپ الرجیز کا شکار ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ یہ سوچیں کہ آپ کا مدافعتی نظام کمزور ہے۔ یہ ایک عمومی غلط فہمی ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرِ الرجی ڈاکٹر اسٹیفن کینفیلڈ کے مطابق درحقیقت الرجیز اس بات کا اشارہ ہیں کہ آپ کا جسم خود کو محفوظ رکھنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ جب آپ کا جسم الرجی کا سبب بننے والی کسی چیز کے تعلق میں آتا ہے تو یہ اس چیز سے چھٹکارہ پانے کے لیے ہسٹامائن خارج کرتا ہے۔ پریشان کرنے والی علامات مثلاً آنکھوں میں پانی آنا اور نام بہنا وغیرہ درحقیقت آپ کے جسم کے لیے الرجی پیدا کرنے والے عناصر سے چھٹکارہ پانے کا ایک طریقہ ہیں

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Daily Khabrain

    Related Posts

    سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!

    مئی 27, 2026

    مٹاپے کیخلاف جی ایل پی-1 ادویات دماغ میں کیسے کام کرتی ہیں؟

    مئی 26, 2026

    لہسن کے مچھروں کیخلاف حیران کن اثرات ثابت، سائنسدانوں کا انکشاف

    مئی 26, 2026

    Comments are closed.




    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.