Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • محمد یوسف کی کوششوں سے 12 قریبی رشتہ داروں نے اسلام قبول کر لیا
    • براہموس سپرسونک میزائل ڈیل، بھارت اور یو اے ای کے درمیان مذاکرات جاری
    • ایران کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکہ کے ساتھ تکنیکی مذاکرات مکمل
    • ہالینڈ نے ورلڈ کپ سائیکل میں 20 گول کر لیے (16 کوالیفائرز، 4 فائنلز)
    • اسٹوکس اور ایٹکنسن تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ اسکواڈ میں شامل ہو گئے
    • پاکستانیوں نے 5 دن میں 300 ارب ایرانی ریال خرید لیے
    • لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں گولز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
    • طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے
    • انسٹاگرام کا نیا فیچر،اب ہر کیروسل سلائیڈ پر الگ کیپشن لگانا ممکن ہو گیا
    • عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
    • لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
    • 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملک میں مزید 5 بچے پولیو کے باعث معذوری کا شکار بن گئے

    By Daily Khabrainفروری 15, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    (ویب ڈیسک )ملک میں پولیو کی بیماری کا سب سے زیادہ شکار صوبے خیبر پختونخوا میں مزید پولیو کے مزید 4 جبکہ بلوچستان میں ایک اور کیس سامنے آگیا۔واضح رہے کہ وائلڈ پولیو وائرس-1 کے مزید 5 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد سال 2020 میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 17 تک پہنچ چکی ہے۔خیبرپختونخوا کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خیبرپختونخوا کے چاروں پولیو کیسز ایک ہی ضلع لکی مروت سے تعلق رکھتے ہیں۔ان میں تحصیل بٹانی کی یونین کونسل (یو سی) غنڈی حسن خیل میں 12 ماہ کا بچہ، اسی تحصیل کی یو سی کوٹکا عرب خان میں 18 ماہ کی بچی، تحصیل نورنگ کی یو سی بخمل احمد زئی میں 17 ماہ کے بچے اور یونین کونسل ابا خیل میں 11 ماہ کی بچی پولیو کا شکار بن کر معذور ہوگئی۔ نئے کیسز میں ایک پولیو کیس بلوچستان کے ضلع پشین کی تحصیل پشین میں سامنے آیا جہاں 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔یہ بات مدِ نظر رہے کہ کراچی میں پی ایس ایل میچز کے سبب 10 فروری کو پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا تھا جبکہ ملک بھر میں 17 فروری سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔خیال رہے کہ سال 2020 میں پولیو سے متاثر ہونے والے 17 بچوں میں سے 10 کا تعلق خیبرپختونخوا 5 کا سندھ اور 2 کا بلوچستان سے ہے، خوش قسمتی سے اس سال اب تک پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔خیال رہے کہ خیبرپختونخوا پولیو سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں گزشتہ برس بھی ملک میں سب سے زیادہ 92 کیسز اسی صوبے میں سامنے آئے تھے۔یاد رہے کہ 2018 میں پولیو کے صرف 12 کیس رپورٹ ہوئے تھے اور 2017 میں 8 پولیو کیسز منظر عام پر آئے تھے۔تاہم گزشتہ برس اپریل میں انسداد پولیو مہم میں آنے والے تعطل کے باعث پولیو کا پھیلاو¿ صحت حکام کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ثابت ہوا اور سال 2019 میں پولیو سے 144 بچے معذوری کا شکار ہوئے۔خیال رہے کہ 19 جنوری کو نئے سال کے پہلے پولیو کیس کی لکی مروت میں تصدیق ہوئی تھی جہاں ایک سالہ بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا تھا جسے ایک مرتبہ پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے۔واضح رہے کہ پولیو وائرس 5 سال سے کم عمر بچوں کو متاثر کرتا ہے اور اعصابی نظام میں داخل ہوکر تاحیات معذور بنا سکتا ہے۔ویکسین کے علاوہ پولیو کے خاتمے کا کوئی سبب نہیں تاہم بروقت قطرے پلانے سے بچے اس خطرناک وائرس سے بچ سکتے ہیں اور ماہرین صحت والدین پر زور دیتے ہیں کہ بچوں کو ہر دفعہ قطرے ضرور پلوائیں۔دنیا کے اکثر ممالک پولیو کے مرض سے چھٹکارہ پاچکے ہیں لیکن پاکستان اور پڑوسی ملک افغانستان دو ایسے ممالک ہیں جہاں اس وقت بھی پولیو کیسز مسلسل سامنے آرہے ہیں اور اس کا انسداد نہ ہوسکا۔پاکستان تاحال پولیو سے متاثرہ ملک ہونے کے باعث عالمی ادارہ صحت کی جانب سے متعدد سفری پابندیوں کا شکار ہے اور 2014 سے بیرون ملک سفر کرنے والے ہر شہری کو پولیو سے متعلق سرٹیفکیٹ درکار ہوتا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ہم خطے کی خارجہ پالیسی میں پاکستان سے تعلقات کو اولین ترجیح دیتے ہیں، چینی صدر

      ایران سے مذاکرات پر تنقید کرنے والے خواہ وہ ڈیموکریٹ ہوں یا ریپبلکن احمق ہے : صدر ٹرمپ

      فیفا ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کی بلا رکاوٹ شمولیت کو یقینی بنانا امریکا کی ذمےداری ہے ۔ اسماعیل بقائی

      تازہ ترین

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.