Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لگتا ہے غریبوں کا پیسہ شوگر ملز مالکان کی جیب میں چلا گیا ،صدر علوی

    By Daily Khabrainاپریل 16, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے حوالہ سے کوئی اختلاف نہیں تاہم نقطہ نظر مختلف ہے، جو جائز ہے ،مساجد کا معاملہ پولیس، سیکورٹی اور امن وامان کا نہیں ہے ،وزیر اعظم فکر مند ہیں کہ ذخیرہ اندوزی کو ہینڈل کرنے کے لئے کوئی قانون نہیں ہے، ذخیرہ اندوزی کی بھی واضح تعریف نہیں ہے،آٹے اور چینی بحران کی مکمل رپورٹ بھی آجائے گی ، کہیں ایسا تو نہیں کہ غریب عوام کا پیسہ شوگر مل مالکان کی جیب میں چلا گیا ہو،کم از کم ایک بات تو کھلی، اگرکسی چیز کو بند رکھیں تو بدبو بہت ہوتی ہے چاہتا ہوں سب کے ساتھ مشاورت رہے ، قومی حکومت کا کوئی امکان نہیں ہے ، سیاسی اختلافات پر قومی حکومت نہیں بنتی نہیں تاہم قومی سمت کاتعین ضروری ہے،کوئی وجہ نہیں کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری نہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار صدر مملکت نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں ججز کے ریمارکس سے زیادہ ان کے فیصلے بولتے ہیں ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کا کوروناوائرس کے حوالہ سے کیس کا فیصلہ بڑا مناسب سا تھا ، عدالت نے فیصلے میں بڑی اچھی باتیں کہیں ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ کو اس کے لئے قانون سازی کرنی پڑی گی کیونکہ یہ بڑی انوکھی کیفیت ہے، قوم کسی اعتبار سے تیار نہیں تھی کوئی صحت کا نظام تیار نہیں تھا ، پاکستان کو تو چھوڑیے امریکہ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کے صحت کے نظام ناکام ہو گئے، کبھی نہیں سوچا تھا یہ ہو گا اور اس کے لئے تیاری بھی نہیں کی گئی تھی،اس کے لئے قانون کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ یعنی انوکھے ماحول کے لئے انوکھے قوانین کی ضرورت ہے۔لاک ڈاﺅن پر جو صوبہ جس طرح عملدآمد کر رہا ہے وہ اپنی سوچ اور سمجھ کے مطابق کررہا ہے لہذا ان کو آزادی دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاﺅن کے حوالہ سے وزیر اعظم عمران خان اس قسم کا ایکشن نہیں لینا چاہتے تھے جو سندھ حکومت نے لیا وہ اس سے کچھ کمتر لینا چاہتے تھے اور کچھ جگہوں پر بڑھانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے دنیا سے بڑی اچھی بات کی کہ قرضے کا معاملہ ہمیں مفلوج کر دے گا تم برداشت کرسکتے ہو مگر یہاں لوگ مریں گے ۔انسانی جان تو ایک سی ہے۔ ہم صرف آٹھ ارب ڈالرز دے سکیں گے اور ہماری تم سے تھوڑی سی آبادی کم ہے دنیا کو سوچنا چاہیئے ، یہ بروقت اپیل ہے۔مساجد کے حوالہ سے ہم علماءکے ساتھ ایک اتفاق رائے لے کر آئے تھے کیونکہ میں یہ نہیں سمجتھا ہوں کہ یہ معاملہ پولیس، سیکورٹی اور امن وامان کا ہے ، مساجد کے معاملہ میں ہم جذباتی لوگ ہیں ، دین اور مذہب کے معاملہ میں ہمارا لگاﺅ براہ راست اللہ تعالی سے ہے اور اس کا زریعہ مسجد ہے ، اس کو دیکھنا پڑے گا کہ رمضان المبارک کے اندر کیا جائے۔ لاک ڈاﺅن کے حوالہ سے کوئی اختلاف نہیں تاہم نقطہ نظر مختلف ہے، قومی اتفاق رائے ہے تاہم نقطہ نظر کا اختلاف جائز ہے۔ جو کیفیت اس وقت کراچی کی ہے وہ تفتان کی نہیں ہو سکتی ، جو اپروچ تفتان میں لی جانی چاہیئے تھی وہ کراچی میں نہیں ہو سکتی، پنجاب جس طرح سے ہینڈل کر رہا ہے وہ انوکھے اندازسے کررہا ہے، جو لوگ گلگت بلتستان پہنچے انہوں نے اپنے اندازسے بڑے اچھے طریقہ سے ہینڈل کیا وہاں216 کیسز تھے اور اب صرف67 رہ گئے ہیں تو وہاں تواصل کیسز کم ہو گئے ، شاید جی بی واحد علاقہ ہے جہاں علماء، شیعہ، سنی، حکومت اور اپوزیشن سب لوگوں نے مل کر اتفاق رائے سے کام کیا اور بڑی اچھی طرح سے کنٹرول کیا۔پاکستان میں اتفاق رائے زیادہ ہے اور اختلاف رائے کم ہے ، کیونکہ حکومت اور اپوزیشن کا معاملہ ہے ، ایک دوسرے نے ووٹ بھی لینے ہیں ، اپنی کارکردگی اوردوسرے پر تنقید اس کے باوجود کہ میں ایسا نہیں چاہتا تھا تاہم یہ چل رہا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کوروناکے حوالہ سے تمام حکومتیں اچھا کام کررہی ہیں، کیونکہ یہ کوئی توقع ہی نہیں کررہا تھا کہ یہ کیاچیز ہے، کوئی تیاری نہیں تھی، اس کے باوجود کتنا تعاون ہے۔ چینی پر سبسڈی کے حوالہ سے میرا سوال ہے کہ اب تک یہ کیوں دی جاتی رہی اور اگر جائز ہے اور تھی تو اس بات کے اندر اس بات کا امکان تو نہیں کہ جتنی ضرورت تھی اس سے زیادہ دی گئی ، کہیں ایسا تو نہیں کہ غریب عوام کا پیسہ شوگر مل مالکان کی جیب میں چلا گیا ہو کیونکہ ارادہ یہ نہیں تھا بلکہ ارادہ یہ تھا کہ اس کا فائدہ کاشتکار کو ملے، دوسرا سوال یہ سبسڈی دینے کا فیصلہ کس نے کیا اور تیسرا سوال یہ ہے کہ ہم نےیہ طے کرنا ہے کہ کیا سبسڈی دینے کی دلیل کیا حقیقی تھی یا دھوکہ دیا گیا اس کی نشاندہی کرنا ہو گی۔میں سمجھتا ہوں کہ پاکستانی قوم اتنی تراشی جاچکی ہے کہ اللہ تعالی ٰنے جو آزمائشیں رکھیں تھیں ان سے بھی گزر گئی ، چاہے وہ افغانستان کی جنگ تھی ، چاہے وہ ددہشت گردی تھی، چاہے وہ ہماری اپنی پولارائزیشن تھی ، چاہے سیلاب ہو ، زلزلہ ہو اور اب چاہے قرنطینہ کا معاملہ ہو، میں سمجھتا ہوں کہ پاکستانی قوم بہت ساری آزمائشوںسے گزری ہے اور اللہ تعالیٰ سے میں دعا بھی کرتاہوں اور مجھے امید بھی ہے کہ یہ بڑی نکھر کر نکلے گی انشا ءاللہ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.