Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم کے معاونین اور مشیروں کے سروں پر تلور لٹکنے لگی

    By Daily Khabrainاپریل 16, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت میں وفاقی یا وزیر مملکت کی حیثیت کے ساتھ مشیروں اور معاونین خصوصی کی ایک بڑی تعداد کے تقرر کے وفاقی حکومت کے اختیار پر سوالات اٹھاتے ہوئے ان تعیناتیوں کو غیر قانونی قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے اراکین کی جانب سے پیش کردہ مشترکہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈیڑھ درجن سے زائد تعداد میں معاونین خصوصی اور مشیر آئین کے مطابق نہ تو پارلیمنٹ کے منتخب رکن ہیں اور نہ ہی کابینہ کا حصہ ہیں اس کے باوجود وہ ایگزیکٹو اتھارٹی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وزیر اعظم کے خصوصی معاونین اور مشیر جو وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کی حیثیت رکھتے ہیں وہ تنخواہوں، الاو¿نسز، مراعات سمیت کسی بھی مالی فائدے کے حقدار نہیں ہے انہوں نے نشاندہی کی کہ چونکہ وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت اعتماد پر کام کرتے ہیں لہٰذا وہ پاکستان کے دوسرے شہریوں کی طرح قانون کی پابندی کرنے کے پابند ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ وزیر اعظم نے اپنے فرائض سرانجام دینے اور مکمل طور پر آئین کے مطابق کام کرنے کا حلف لیا تھا، عوامی نمائندوں کے بجائے غیر منتخب مشیروں اور خصوصی معاونین کے ایگزیکٹو اقدامات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گویا جمہوریت خود سے جنگ میں مصروف ہے۔ درخواست میں موسمیاتی تبدیلی کے مشیر ملک امین اسلم خان، تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر عبد الرزاق داﺅد، ادارہ جاتی اصلاحات اور سادگی کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، مشیر برائے خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ، پارلیمانی امور کے مشیر بابر اعوان کے علاوہ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب اور داخلہ مرزا شہزاد اکبر، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ سید ذوالفقار عباس بخاری کو فریق بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی رابطہ ندیم افضل گوندل، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان محمد عثمان ڈار، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بجلی اور پیٹرولیم سردار یار محمد رند، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی اور اسٹریٹجک پالیسی پلاننگ ڈاکٹر معید یوسف، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کو آرڈینشیشن آف مارکیٹنگ اور ڈیولپمنٹ آف منرل ریسورسز شہزاد سید قاسم، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروس ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈاکٹر ظفر مرزا اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ وہ ذمہ داروں کو عہدے سنبھالنے کی تاریخ سے لے کر اب تک کی تمام تنخواہوں اور دیگر سہولیات اور مراعات حوالے کرنے کی ہدایت کریں کیونکہ ان کی تعیناتی اس ملک کے آئین اور قانون کے منافی ہے جبکہ فریقین کی جانب سے کسی بھی ایگزیکٹو اتھارٹی کا استعمال قانون اور آئین کے منافی تھا۔ خیال رہے کہ یہ درخواست ایڈووکیٹ جہانگیر خان جدون کے ذریعہ محمد ارشاد خان اور غلام دستگیر بٹ نے دائر کی‘ پیر کو کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے اقدامات کے بارے میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاونین اور خصوصی مشیروں کی ایک فوج نے قبضہ کرتے ہوئے پوری کابینہ کو فالتو بنا دیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ تحریک انصاف کے حکومت سنبھالنے کے فوراً بعد ہی وزیر اعظم عمران خان نے 25 وفاقی وزرا، 4 وزرائے مملکت، 5 مشیران اور 14 خصوصی معاونین کو مقرر کیا جبکہ تقرریوں اور تبادلوں کا عمل اب بھی جاری ہے. درخواست میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 260 میں خصوصی معاونین کے حوالے سے ایک حوالہ دیا گیا تھا تاہم اس میں ان کے تقرر پر کوئی بات نہیں ہے درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیر اعظم نے قواعد برائے کاروبار 1973 کا ضابطہ 4 (6) کا استعمال کیا تاہم قواعد آئینی شق کو نظرانداز نہیں کرسکتے لہٰذا اس طرح کی تقرریاں غیرقانونی ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.