Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لیبارٹری ٹیسٹ کے بغیر کسی موت کو کورونا سے نہیں جوڑا جاسکتا، ڈاکٹر ظفر مرزا

    By Daily Khabrainاپریل 17, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(و یب ڈسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ کے بغیر کسی بھی موت کو کورونا سے نہیں جوڑا جاسکتا اس لیے کورونا سے ہونے والی اموات کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جس کے لیے ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متعلق پریس بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ تمام اموات کورونا سے ہوئیں یہ بات قبل ازوقت ہوگی۔ سندھ کے وزیر صحت سے تفصیل سے بات ہوئی۔ کورونا سے ہونے والی اموات کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ کورونا اموات کے حوالے سے قیاس آرائیاں درست نہیں ہے۔ لیبارٹی ٹیسٹ کے بغیر کسی بھی موت کو کورونا سے نہیں جوڑا جاسکتا اس سلسلے میں ایڈوائزری جاری کی جائے گی۔ سنسنی پھیلانے کے بجائے سائنسی تناظر میں دیکھا جائے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ملک میں 7ہزار 25 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 340 کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ بلوچستان میں سامنے ا?نے والے کیسز کی تعداد بھی معمول سے زیادہ ہے۔ ملک میں1765 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ مقامی سطح پر کورونا کی ایک سے دوسرے فرد میں منتقلی کی شرح 60 ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 اموات کی تصدیق کے بعد مجموعی تعداد135 ہوچکی ہے۔ 44 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ عالمی سطح پر تصدیق شدہ افراد میں شرح اموات 6.7 فی صد ہے جب کہ پاکستان میں ابھی تک یہ شرح1.9 فی صد ہے۔معاون خصوصی برائے صحت نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت 10 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس ہیں۔ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بڑھ رہی ہے۔ اپریل کے آخر تک یومیہ20 ہزار ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کہ رمضان المبارک میں ہمیں خصوصی اہتمام اور احتیاطیں کرنا ہوں گی۔ سحر افطار، ماہ مبارک میں روز شب، نماز اور تراویح سے متعلق ایک ہدایت نامہ جاری کیا جائے گا جس کے لیے بڑے پیمانے پر مشاورت جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ 30 ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹر دنیا کے مختلف حصوں میں موجود ہیں۔پاکستان میں ان کی خدمات کے لیے ’یارانَ وطن‘ کے نام سے ایک آن لائن پلیٹ فورم متعارف کروایا جارہا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.