Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاہور کا ایک اور علاقہ خطرناک قرار دے کر سیل کر دیا گیا

    By Daily Khabrainاپریل 20, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کا ایک اور علاقہ خطرناک قرار دے کر سیل کر دیا گیا، شاد باغ کے علاقے میں کرونا وائرس کے متعدد کیسز سامنے آنے کے بعد علاقے کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ایک اور علاقے میں کرونا وائرس کے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد اس علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شاد باغ کے علاقے میں ایک گلی سے کرونا وائرس کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد اس گلی کو سیل کر دیا گیا ہے۔ یوں اب تک شہر کے کل 19 علاقے خطرناک قرار دے کر سیل کیے جا چکے۔ ان علاقوں میں آمد و رفت مکمل طور پر بند ہیں اور لوگوں کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صوبے کا دارالحکومت لاہور کرونا وائرس کا مرکز بن چکا ہے۔ صوبے میں سب سے زیادہ لاہور ہی کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔ صوبے بھر میں اب تک 50 سے زائد علاقے خطرناک قرار دے کر سیل کیے گئے ہیں۔ یہ ایسے علاقے ہیں جہاں نہ تو کوئی جا سکتا ہے اور نہ ہی کوئی وہاں سے آسکتا ہے۔ پنجاب میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض لاہور سے رپورٹ ہوئے ہیں اس لیے لاہور ایپی سینٹر ہے۔ اس وقت شہر میں 11 سو سے زائد کرونا کے کنفرم مریض ہیں جو کہ صوبے کے دیگر شہروں سے زیادہ ہیں۔ ان کیسز میں مقامی افراد اور زائرین دونوں شامل ہیں۔ کرونا کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر راولپنڈی اور تیسرے نمبر پر گجرات ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ کے ارد گرد کرونا وائرس کی سب سے زیادہ موجودگی ہے اور اس کی بڑی وجہ ان علاقوں میں بیرون ملک سے آنے والے افراد ہیں۔ جبکہ پنجاب کے شہروں میں جن 50 سے زائد علاقوں کو کورونا کی وبا سے روکنے کے لیے سیل کیا گیا ہے ان میں سب سے زیادہ 19 علاقے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہیں۔ یہ بھی واضح رہے کہ صوبے میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 8 سو سے زائد ہے۔ ملک میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا ہے۔ اس وقت پنجاب میں لاک ڈاون نافذ ہے، جبکہ جن علاقوں سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے، انہیں سیل کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد8418 ہے، اب تک 175 افراد جان کی بازی ہار چکے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی

      پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ

      پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.