Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عوام نظم و ضبط کا مظاہرہ کرینگے تو بندشوں میں مرحلہ وار نرمی ہوگی، عمران خان

    By Daily Khabrainاپریل 21, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے نے کہا ہے کہ لوگ نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں گے تو تو بندشوں میں مرحلہ وار نرمی بھی ممکن ہوگی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عوام کے لیے جاری اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ وبائی مرض کے دوران سماجی دوری اختیار کئے رکھیں اور جس قدر ممکن ہو سکے خود کو گھروں تک محدود رکھیں۔انہوں نے لکھا کہ جتنا لوگ خود کونظم و ضبط سے آراستہ کرینگے اتناہی ہمارے لیے وبا سے نمٹنا آسان ہوگا۔عمران خان نے کہاکہ لوگ نظم و ضبط سے رہیں گے توبندشوں میں مرحلہ وار نرمی بھی ممکن ہوگی۔وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسوں کی جانب سے دیا گیا ایک ویڈیو پیغام بھی منسلک کیا جس میں موجود تمام ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ عوام گھروں پر رہ کر کورونا کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے ممبران قومی اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ اپنے حلقوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے خصوصا ماہ رمضان میں ریلیف فراہم کرنے میں متحرک کردار ادا کریں۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان سے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں وفد میں چوہدری عاصم نذیر، نواب شیر وصیر، رضا نصراللہ اور خرم شہزاد شامل تھے ،وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی ملاقات میں موجود تھے ،ممبران قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو کورونا وائرس کے تناظر میں اپنے اپنے حلقوں کی صورتحال خصوصا احساس پروگرام کے تحت کمزور طبقات کو حکومت کی جانب سے مالی معاونت کی فراہمی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وفد نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اقدام سے اس مشکل وقت میں کمزور طبقات کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے وزیر اعظم نے اطمینان کا اظہار کیا کہ احساس پروگرام کسی سیاسی وابستگی کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر مکمل طور پر شفاف، غیر جانبدار اور میرٹ کی بنیاد پر عوام کو ریلیف فراہم کر رہا ہے۔وزیر اعظم نے ممبران قومی اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ اپنے حلقوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے خصوصا ماہ رمضان میں ریلیف فراہم کرنے میں متحرک کردار ادا کریں۔وزیر اعظم عمران خان سے ممتاز علماءکرام کے وفد نے ملاقات کے دوران لاک ڈاﺅن سے متعلق ان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔ وزیراعظم آ فس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے کرنے والے وفد میں پیر امین الحسنات شاہ، پیر شمس بن الامین، پیر نقیب الرحمان، مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا طاہر محمود اشرفی، مولانا حامدالحق حقانی، حافظ غلام محمد سیالوی، علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن، مفتی محمد گلزار نعیمی، مولانا سید چراغ دین شاہ اور مولانا ضیاءاﷲ شاہ شریک تھے جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے گورنر سندھ عمران اسماعیل، مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی بھی شریک ہوئے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز و دیگر بھی موجود تھے۔ علمائے کرام کے وفد نے لاک ڈاو¿ن کے حوالے سے وزیراعظم کے موقف کی بھرپور تائید کی۔ وزیراعظم کو علماءکرام کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے درمیان خصوصی ملاقات ہوئی، اس اہم بیٹھک میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم، صدر اور ڈی جی آئی ایس آئی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورت حال سمیت کروناوائرس کے پھیلا کی روک تھام سے متعلق تبالہ خیال کیا گیا۔صدر عارف علوی نے کرونا کے خلاف حکومتی اقدامات کو سراہا اور وزیراعظم کے احساس ریلیف پروگرام کی تعریف کی۔ اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت مستحقین کو ریلیف دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے۔ ملاقات میں بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں کروناوائرس بنیادی حقوق کے خلاف استعمال کرنے کی بھی مذمت کی گئی۔وزیر اعظم کی علما سے ملاقات، لاک ڈان پر وزیر اعظم کے مقف کی بھرپور تائید۔ملاقات میں رہنماں نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں صحت کی سہولتیں نہ دینے کی بھی مذمت کی۔ وزیر اعظم نے رمضان سے متعلق اتفاق رائے پیدا کرانے پر شکریہ ادا کیا۔دریں اثنا رمضان میں تراویح اور نمازوں کی ادائیگی کے ایس اوپیز کے نفاذ پر بھی بات چیت ہوئی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی

      پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ

      پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.