تازہ تر ین

حاسدین مجھے بد نام کر رہے ہیں ، نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار

پاکستان:(ویب ڈیسک) کی نمبر ون ورسٹائل خوبرو ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا کہنا ہے کہ حاسدین اُن کی تصویریں فوٹوشاپ کر کے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جنت مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے جب گانا ریلیز ہونے والا تھا تو میرا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا اور پھر جس دن گانا ریلیز ہوا اکاؤنٹ پر پابندی ہی لگوادی گئی۔جنت مرزا نے لکھا کہ اب جب میری فلم آرہی ہے تو تصویریں فوٹو شاپ کر کے جعلی تصویریں شیئر کی جارہی ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پرحاسیدن سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ اتنا بھی کیا کسی کی کامیابی سے حسد کرنا؟ جس لڑکی کو میرا نام دے کر تصویریں لگا رہے ہو اسی کی عزت کا خیال کرلو۔واضح رہے کہ جنت مرزا کا تعلق فیصل آباد کے تعلیم یافتہ گھرانے سے ہے ان کے والد بیوروکریٹ اور اہم عہدے پر فائز ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain