Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔
    • بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی
    • عاطف بٹ نے مسلسل تیسری بار CEO ٹیکن ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
    • پولینڈ کے سائیکلسٹ نے اسلام آباد سے خنجراب تک 1,390 کلومیٹر کا سفر مکمل کرلیا
    • اسموگ سیزن قریب، پنجاب میں سکولوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی
    • تیل کی قیمت دوبارہ 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان
    • ہاکی ورلڈ کپ: بھارت کو انگلینڈ سے شکست پاکستان کیلئے اگلے مرحلے کی امیدیں زندہ
    • بابر اعظم زخمی،انگلینڈکےخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر،سلمان علی آغا قیادت کریں گے
    • پاکستان 2026 میں دنیا کی منفرد ترین سیاحتی منزلوں میں شامل
    • نورین نیازی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت، راولپنڈی میں پیش رفت
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے پہلے امریکا مطالبات تسلیم کرئے:ایرانی اسپیکر
    • فیفا عہدیدار صدر جیانی انفانٹینو پر تنقید کے بعد عہدے سے برطرف
    • خارکیف کے علاقے میں روسی میزائل حملہ10 افراد ہلاک
    • غزہ میں پانی اور نکاسیِ آب کا نظام درہم برہم ہونے کا خطرہ
    • عمران خان کے علاج کے فیصلے پر خوش، ججز کا شکریہ: علیمہ خان
    • وجاہت حسین نے ’’مٹی دے باؤے‘‘ کے ٹیزر کی جھلک دے کر مداحوں میں جوش بڑھا دیا
    • میکس نہ تو جعلی انگوٹھے لگا کر جیل جاتا ہےنہ عوام کا پیسہ لوٹ کر ملک سے فرار ہوتاہے :شاہد آفریدی کا معید پیرزادہ کو کرارا جواب
    • رمضان 2027 ،سعودی عرب میں پہلا روزہ 8 فروری کو ہونے کا امکان
    • انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے قریب 6.1 شدت کا زلزلہ
    • بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فوجی قیادت کا نام لینا نواز شریف کا ذاتی فیصلہ تھا، بلاول

    By Daily Khabrainنومبر 6, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ فوجی قیادت کا نام لینا نواز شریف کا ذاتی فیصلہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا  کہ انتظار ہے نوازشریف کب ثبوت پیش کریں گے، عام طور پر ہم جلسوں میں اس طرح کی بات نہیں کرتے، نواز شریف کی تقریر میں براہ راست نام سنے تو دھچکا لگا، انتظار ہے وہ کب ثبوت پیش کریں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف کی اپنی جماعت ہے اور میں یہ کنٹرول نہیں کر سکتا کہ وہ کیسے بات کرتے ہیں۔ہمارا ایجنڈا ہماری آل پارٹیز کانفرنس میں طے پانے والی قرارداد میں واضح ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ایجنڈے کی تیاری کے وقت ن لیگ نے فوجی قیادت کا نام نہیں لیا تھا، اے پی سی میں اداروں سے متعلق بحث ضرور ہوئی تھی، بحث ہوئی تھی کہ الزام صرف ایک ادارے پر لگانا چاہیئے یا پوری اسٹیبلشمنٹ پر، اتفاق ہوا تھا کہ کسی ایک ادارے کا نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کہا جائے گا۔

    انٹرویو میں چیئرمین پیپلزپارٹی  کا کہنا تھا  کہ پی ڈیم ایم کے پاس ابھی استعفوں کا آپشن بھی موجود ہے جبکہ دھرنے بھی دیئے جا سکتے ہیں،حکومت میں رہنے کا جواز عوام کا اعتماد ہوتا ہے اور یہ اعتماد موجودہ حکومت کھو چکی ہے۔

    انھوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور گرتی معیشت کا الزام پی ٹی آئی پر لگاتے ہوئے اسے ایک نااہل حکومت قرار دیا۔

     بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ میاں صاحب نے بغیر ثبوت کسی کا نام نہیں لیا ہوگا، کورونا کے باعث نواز شریف سے براہ راست ملاقات کا موقع نہیں ملا، نواز شریف سے ملاقات ضروری ہے تا کہ معاملے پر تفصیل سے بات کروں، حکومتوں میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کی تحقیق کیلئے کمیشن بنایا جائے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے بیان نے پی ڈی ایم کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ واضح ہوگیا کہ بلاول بھٹو نے خود کو ن لیگ کے بیانیے سے الگ کرلیا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔

      بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی

      پولینڈ کے سائیکلسٹ نے اسلام آباد سے خنجراب تک 1,390 کلومیٹر کا سفر مکمل کرلیا

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.