Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • میرے گانے غلط کاموں کیلئے استعمال نہ کریں، آریانا گرانڈے ٹرمپ کی ٹیم پر شد ید برہم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان کا نام اب سے تابعدار خان رکھ دینا چاہیے، مریم نواز

    By Daily Khabrainدسمبر 6, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    آج کل ایماندار اسے کہا جاتا ہے ، جو چور بھی ہو اور تابعدار بھی ہو، پاکستان کے قرضے آسمان پر پہنچ گئے لیکن بندہ تابعدار ہے اس لیے کوئی نہیں پوچھ رہا، نائب صدر مسلم لیگ (ن)

    لاہور (ویب ڈیسک ) مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آج کل ایماندار اسے کہا جاتا ہے ، جو چور بھی ہو اور تابعدار بھی ہو، وہ تابعدار ہے اسی لیے وہ ان کے پاس آخری آپشن ہے ، پاکستان کے قرضے آسمان پر پہنچ گئے لیکن بندہ تابعدار ہے اس لیے کوئی نہیں پوچھ رہا۔ بندہ ایماندار بھی ہے اور بندہ تابعدار بھی ہے، آج سے عمران خان صاحب کا نام تابعدار خان رکھ دینا چاہیے ۔لاہور میں مسلم لیگ کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ سوشل میڈیا کی ذمہ داری مجھے 7سال پہلے دی گئی تھی، آج اللہ کاشکر ہے کہ مسلم لیگ ن کاسوشل میڈیا اگلی صفوں میں کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل حکومت ہم پر مسلط کردی گئی ہے ، روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

    انہوں نے سوال کیا کہ جب روٹی ہی 30روپے کی ہوجائے تو کیسے گھرچلایا جائے گا ؟ نوجوان جانتےہیں ملکی حالات کاذمہ دارکون ہے ؟ پوری دنیا کے ممالک نے پاکستان کی پروازیں بند کر دی ہیں، کون کہتاتھاسبزپاسپورٹ کی عزت کراؤں گا؟ بتایا جائے کہاں ہے وہ وزیراعظم جو سائیکل پر جاتا تھا، بتایا جائے کیا اس جعلی حکومت نے ایک بھی اسپتال بنایا؟ ان کے بڑے بڑے دعوے کہاں گئے؟ سپریم کورٹ نےکہابلین ٹری منصوبےکےدرخت کہاں لگے؟ کوئی ہےجووزیراعظم کوان کےدعوؤں سےمتعلق پوچھ سکے ؟ ۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے 2جنگیں لڑیں، نوازشریف نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا لیکن وہ پھر بھی غدار ہے ۔ اس حکومت نے اپنے دوستوں کو نوازنے کے لیے ایل این جی کی درآمدمیں تاخیر کی جس سے عوام کو 122 ارب کا نقصان ہوا۔ وزیراعظم کاکچن چلانےوالےدوستوں کوفائدہ پہنچایاگیا۔ ملک میں گیس آتی نہیں لیکن 50،50ہزار کے بل آجاتے ہیں ۔مریم نواز نے مزید کہا کہ الیکشن چوری کر کے ہم پر نا اہل حکومت مسلط کردی گئی ہے۔ روز صبح خبر ملتی ہے کہ ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے ۔ جعلی حکومت نے ملک بھرمیں ایک اسپتال نہیں بنایا۔ خیبرٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن نہ ملنےسے7مریض دم توڑگئے ۔ انہوں نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چلڈرن اسپتال لاہورمیں 100بچےمرگئے،چلڈرن اسپتال لاہورکےپاس فنڈنہیں ہیں۔شہبازشریف حکومت کی گرانٹ کوموجودہ حکومت نےختم کردیا۔ سوشل میڈیا کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سوشل میڈیاکی بدولت آج نوازشریف کی آوازملک کےکونےکونےمیں گونج رہی ہے،پاکستان کےنوجوانوں کاکردارصرف سوشل میڈیاتک محدودنہیں ہے ۔ مسلم لیگ ن کاسوشل میڈیاونگ نوازشریف کابیانیہ لےکرآگےبڑھتارہا۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب وہ انسان ہےجس کےجانےکےبعدبھی لوگ اسےاچھےنام سےیادرکھیں۔شاباش ہےنوازشریف کوانھوں نےخودپرظلم سہہ لیا۔ ارشدملک اچانک اس دنیاسےرخصت ہوگئے ۔ مریم نواز نے اعلان کیا کہ 8 تاریخ کو آر یا پار ہوگا، پی ڈی ایم اب بہت بڑے بڑے فیصلے کرنے جا رہی ہے ۔ عوام یہ جنگ جیت چکے ہیں، 13 دسمبر کے جلسے بس اس بات کا اعلان ہونا باقی ہے ۔ میری پاکستان کے منتخب نمائندوں سے درخواست ہے کہ اگر پارٹیوں نے استعفے دیے تو آپ سب اپنے اہمیت کو پہچانتے ہوئے استعفے دے دیجیئے گا، کیونکہ اب یہ عوام بیدار ہو چکے ہیں، اگر کسی نے کسی مصلحت کے تحت بھی پارٹی سے غداری کی تو عوام اس کا گھیراؤ کریں گے ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی

      پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ

      پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.