Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چکالہ کنٹونمنٹس بورڈز کے ملازم نے اپنے ہی افسر کے خلاف مبینہ کرپشن کی درخواست دے دی
    • گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، ملزم نعمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹسمحدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • محکمہ جنگلات کوباضابطہ فورس کا درجہ دینے کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع
    • بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم
    • حکومت سندھ کے 20 زیرتربیت افسران کا پیف کا دورہ
    • چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ منصوبے کا دورہ
    • نمل میں 580واں یومِ ہنگول منایا گیا
    • سپیشل پرائس مجسٹریٹ تحصیلدار فتح جنگ چو ان ایکشن، گراں فروشوں کی دوڑیں
    • میٹرک دوسرا سالانہ امتحان شفافیت، میرٹ اور امتحانی قواعد پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری
    • ڈسٹرکٹ بارمری کی اپیل پر خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پیر کے روز مکمل ہڑتال کی گئی
    • تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی بارے آگاہی کا سلسلہ جاری
    • گوجر خان سہولت بازار کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا خاتمہ
    • لاہور سے شادی پر آئی 8 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ کا ملزم گرفتار
    • انہار افسران کی سر پرستی پانی چوری عروج پر ٹیل کے کسان رل گئی
    • جاتلی پولیس کی کارروائی،12 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
    • جاتلی پولیس کی کارروائی 12 سالہ بچے سے زیادتیکی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
    • حویلیاںسے چکوال آنیوالی خاتون بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ
    • گوجرخان کا معروف تجارتی مرکز کھوکھا بازار کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فیصل آباد: پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 4 اہلکار زیر حراست

    By Daily Khabrainجنوری 21, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    فیصل آباد کے علاقے ڈجوکٹ میں ‘گاڑی نہ روکنے پر’ گشت پر موجود پنجاب ہائی وے پولیس (پی ایچ پی) کے اہلکاروں نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق 2 زخمی ہوگئے جبکہ مذکورہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے چاروں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

    پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی جو فیصل آباد کے علاقے سمندری کا رہائشی تھا, واقعے کے بعد وقاص کے لواحقین اور اہل ِعلاقہ نے احتجاج کیا اور روڈ بلاک کرکے ٹریفک معطل کردیا۔

    واقعے کا مقدمہ وقاص کے ساتھ گاڑی میں سوار شخص محمد الیاس کی مدعیت میں اے ایس آئی شاہد منظور، غلام دستگیر، عثمان حمید اور محسن سفیان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302، 201 اور 34 کے تحت درج کرلیا گیا۔

    شکایت گزار کے مطابق وہ اور وقاص اپنے دیگر 2 دوستوں کے ہمراہ کار میں فیصل آباد سے اپنے گاؤں واپس جارہے تھے کہ تھانہ ڈجکوٹ کی حدود میں چیچہ اسٹاپ پر ناکہ لگائے کھڑے پولیس اہلکاروں کے روکنے پر گاڑی کو روکا گیا تو کار ایک ٹائر شاہد منظور نامی اہلکار کے پاؤں سے ٹکرا گیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق ٹائر پاؤں سے ٹکرانے پر اہلکار مشتعل ہوگیا اور ہمیں غلیظ گالیاں اور دھمکیاں دیں، وقاص نے جب اس زیادتی کی وجہ پوچھی تو ملزمان نے ہم پر بندوقین تان لیں جس پر ہم نے خوفزدہ ہو کر جان بچانے کے لیے گاڑی بھگا لی۔

    مدعی نے الزام عائد کیا کہ کہ گاڑی بھگانے پر ملزمان نے ہمارا تعاقب کیا، آر اے بازار میں گاڑی لے جا کر جب وقاص نے نکل کر بھاگنے کی کوشش کی تو اہلکار بھی پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر اس نے اپنے ہاتھ کھڑے کردیے تاہم ملزم شاہد منظور نے للکارا کہ اسے گاڑی بھگانے کا مزا چکھادو۔

    ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا کہ شاہد منظور کے کہنے پر عثمان حمید نے وقاص پر فائر کی جس سے وہ زخمی ہو کر گر پڑا اور اہلکار گرنے پر اسے رائفل کے بٹ اور ٹھوکر مارتے رہے، شورشرابہ دیکھ کر دیگر افراد بھی آئے لیکن اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کر کے سب کو خوفزہ کردیا، اسی اثنا میں وقاص دم توڑ دیا۔

    اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا، سی پی او

    دوسری جانب سی پی او لاہور نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 20 جنوری کی رات کو اے ایس آئی شاہد منظور کے ماتحت گشت پر مامور پنجاب ہائی وے پولیس (پی ایچ پی) نے روشن والا کے نزدیک سمندری روڈ پر ایک کالے رنگ کی ٹویوٹا کرولا کو روکنے کی کوشش کی جس میں 4 افراد سوار تھے۔

    سی پی او کا کہنا تھا کہ کار کے نہ رکنے پر عملے نے اس کا پیچھا کیا، فرالا گاؤں جہاں سواروں نے گاڑی سے اتر کر بھاگنا شروع کردیا وہاں دیکھا گیا کہ پولیس کی فائرنگ سے کار کا ڈرائیور وقاص زخمی ہوگیا ہے جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دم توڑ گیا۔

    سی پی او کے مطابق پی ایچ پی کے ایس پی اور مقامی پولیس نے فوری طور پر واقعے کی انکوائری کا آغاز کردیا اور ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ پی ایچ پی کے عملے نے زیادتی کی اور کال آف ڈیوٹی سے بڑھ کر قدم اٹھایا۔

    انہوں نے واضح کیا کہ غیر مسلح بے گناہ افراد پر فائرنگ کا کوئی جواز نہیں تھا۔

    سی پی او نے بتایا کہ پی ایچ پی پولیس کے پورے عملے کو گرفتار کر کےمقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے عام شہریی کی ہلاکت کے واقعات اکثر منظر عام پر آتے ہیں اور حال ہی میں اسلام آباد میں اسامہ ستی نامی نوجوان کے قتل پر بھی پولیس اہلکاروں کو قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔ ‘

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.