Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سینٹ الیکشن میں نوٹوں کے بیگ، جمہوریت برقرار رہتی تو شاید سیاست میں یوں پیسہ نہ چلتا، چیف جسٹس

    By Daily Khabrainفروری 11, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرنے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت برقرار رہتی تو شاید سیاست میں یوں پیسہ نہ چلتا۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کی جہاں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے دلائل دیے۔اٹارنی جنرل نے سینیٹ میں ووٹنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں ووٹر کو مکمل آزادی نہیں ہوتی۔جسٹس عمر عطابندیال نے اٹارنی جنرل کے دلائل پر کہا کہ آپ بھارتی فیصلوں کا حوالہ دے رہے ہیں، بھارتی آئین میں خفیہ ووٹنگ کا آرٹیکل 226 موجود نہیں ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ بھارتی آئین میں ہر الیکشن کے لیے خفیہ ہونے یا نہ ہونے کا الگ سے ذکر ہے جبکہ آرٹیکل 226 میں تمام انتحابات خفیہ ووٹنگ سے ہونے کا ذکر نہیں۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 226 کے مطابق آئین کے تحت ہونے والے الیکشن خفیہ ہوں گے۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا آئین بنانے والوں کو سینیٹ انتخابات کا معلوم نہیں تھا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ اوپن ووٹنگ کی فروخت آج ہے پہلے نہیں تھی۔اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ 1973 میں تو معلوم بھی نہیں ہوگا کہ لوگ نوٹوں کے بیگ بھر کر لائیں گے، چیف جسٹس نے کہا کہ صورت حال اتنی بھی سادہ نہیں ہے جتنی آپ کہہ رہے ہیں۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ جمہوریت برقرار رہتی تو شاید سیاست میں یوں پیسہ نہ چلتا، اس موقع پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ بھٹو پر ایئر کنڈیشنز کی ڈیوٹی کم دینے کا کیس بنانے کی کوشش ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جنرل ضیا الحق کوشش کے باوجود بھٹو کے خلاف کرپشن ڈھونڈ نہیں سکے۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا لوگ پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں یا اس کے منشور کو ووٹ دیتے ہیں ،اٹارنی جنرل نے کہا کہ زیادہ تر لوگ لیڈر کی طلساتی شخصیت کو ووٹ دیتے ہیں، قائد اعظم کی شخصیت سے متاثر ہوکر لوگوں نے انہیں ووٹ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر پارٹی اور منشور دونوں کو ووٹ ملنا چاہیے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ طلسماتی چیز کیا ہے، کیا بہترین شخصیت اور خوش لباسی پر ووٹ دیا گیا۔جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ ووٹ پارٹی کو دیا جاتا ہے نہ کہ انفرادی شخصیت کو، لوگ انتخابات میں پوچھتے ہیں کہ کتنے وعدے پورے کیے۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی منشور کو شائع کرنا قانونی طور پر ضروری ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئین میں تو سیاسی جماعتوں کا ذکر ہے، اندرا گاندھی نے آئین توڑا تو لوگوں نے انہیں مسترد کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو قانون کے ذریعے ریگولیٹ کیا جاتا ہے، آئین میں ذکر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ سیاسی جماعتیں آئیں کے تحت بنیں۔جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا طریقہ کار رولز میں ہے، کیا اسپیکر کا انتخاب آئین کے بجائے رولز کے تحت ہوتا ہے۔اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب الیکشن کمیشن نہیں کراتا، کہا جاتا ہے چیئر مین سینیٹ کا انتخاب اوپن بیلٹ سے کیوں نہیں کروا دیتے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتی رائے آنے پر چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی اوپن بیلٹ سے کرا دیں گے اور چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آئین کے تحت ہوتا ہے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پارٹی کے خلاف ووٹ دینے والے کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی لیکن عوام کی نظر میں گر جانا سیاست دان کی بڑی ناکامی ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اکثر بڑے لوگوں کو بھی ٹکٹ دیتی ہیں، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ نوٹوں کے بھرے بیگ بانٹے جائیں۔سینیٹ انتخابات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمومی بات اپنی جگہ تاہم عدالت نے قانون کو مد نظر رکھنا ہے، دوہری شہریت اور جعلی ڈگری رکھنے پر عدالت نے کئی اراکین اسمبلی کو نااہل کیا۔جسٹس اعجازالااحسن نے کہا کہ کیا پارٹی کے خلاف ووٹ دینے والا بد دیانت ہوتا ہے، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ بد دیانت نہیں ہوتا تاہم پارٹی کے خلاف ووٹ دینا ہے تو کھلے عام دے۔سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے سماعت کل جمعرات تک ملتوی کر دی اور کل  اٹارنی جنرل حتمی دلائل دیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے

      پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ

      غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.