سعودی حکومت نے حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مکہ مکرمہ اورمدینہ کے درمیان حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے سروس 31 مارچ سے دوبارہ چلے گی۔ ٹرین میں سفر کے خواہشمند افراد کیلیے آج سے بکنگ اور ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔
حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریان الہربی نے ایک بیان میں کہا کہ عمرہ عازمین ریلوے کی ویب سائٹ پر آن لائن ٹکٹ کی بکنگ کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق مکہ سے مدینہ تک چلنے والی ٹرین 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔
ریان الہربی کا کہنا ہے کہ اس سال کے حج سیزن کی تیاری کو یقینی بنانے کے علاوہ عمرہ ادا کرنے والوں کیلیے بھی مکمل حفاظتی انتطامات کررکھے ہیں ۔
انھوں نے بتایاکہ کورونا وباء کے دوران بند ہونے والی حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین کو مستقل تجرباتی سفروں کے ذریعے اسٹیشنوں سے گزارا گیا اور ٹرینوں میں کارکنوں کی مہارت کو برقرار رکھنے کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔