دنیا بھر میں کورونا وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 کروڑ 67 لاکھ 364 ہوگئی ہے۔
کورونا وباء سے دنیا بھر میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 27 لاکھ 79 ہزار 741 ہوگئی ہے جبکہ 10 کروڑ 21 لاکھ 62 ہزار 887 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار 468 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 384 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 67 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 158 ہوگئی ہے۔
کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار 282 ہوگئی ہے۔