اسلام آباد(خصوصی رپورٹ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو ارسال کی گئی سمری کو منظور نہیں کیا گیا۔ حکومت 4 ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کریگی۔ سمری میں مٹی کا تیل 6 روپے 93 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز تھی۔ علاوہ ازیں ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 94 پیسے، لائٹ ڈیزل 3 روپے 48 پیسے اور پٹرول 31 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ وزیرخزانہ نے قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے متعلق اعلان سرکاری ٹی وی پر خطاب کے دوران کیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ 15دن بعد ہوگا،مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں جنوری کے مہینے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور انکی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے کئی ممالک ہفتہ وار قیمتوں کا فیصلہ کرتے ہیں۔ حکومت یکم جنوری سے 15جنوری تک فیصلہ کریگی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کر ے یا مہینہ میں دو دفعہ قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 6 ماہ تک حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- کرسٹیانو رونالڈو نے وینزویلا کے زلزلہ متاثرہ شخص کو میچ دیکھنے کی دعوت دے دی
- سکیورٹی خدشات پر مجتبیٰ خامنہ ای کو والد کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا
- لیونل میسی دو ورلڈ کپ میں 7 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گیٗے
- روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ جنوبی کوریا میں شروع
- پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی
- جرمنی نے جولین ناگلسمن کو برطرف کر دیا، جرگن کلپ کا اگلا کوچ بننے کا ممکنہ امکان
- بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی
- پیٹرول 1.97 روپے سستا ہو کر 297.53 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت برقرار
- ایران میں مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رسمی تقریبات کا آغاز
- حوثی گروپ کی ایران فلائٹ کشیدگی پر سعودی ایئرپورٹس اور اہم انفراسٹرکچر کو دھمکی
- پنجاب میں نہروں سے پلاسٹک کچرا صاف کرنے والی پاکستان کی پہلی اسکیمنگ بوٹ کا آغاز
- زیادہ مانگ کے باعث سونی نے ڈسک ڈرائیو کی خریداری ایک فی آرڈر تک محدود کر دی۔
- وزیراعظم پاکستان،فیلڈ مارشل عاصم منیر، بلاول بھٹو کی ایت اللہ خامنہ ای کے نمازہ جنازہ میں شرکت
- طوفان مایساک چین کے ہینان سے ٹکرا گیا، سفری خدمات معطل
- ہماری خوشی کی دعا کریں” — عامر خان نے تیسری شادی اور تاریخ کا اعلان کر دیا
- کرسٹیانو رونالڈو 2026 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو سکتے ہیں، بہن کا دعویٰ
- حکومت نے ایم ایل ون ریلوے منصوبہ سی پیک سے خارج کر دیا
- حکومت نے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس شروع کر دی
- برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس کا ایوی ایشن سیکیورٹی جائزہ مکمل کر لیا
- ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں
