وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ پاکستان ریلوے آئندہ 6 سے 9 ماہ میں منافع بخش ادارہ بن جائے گا
اسلام آباد : وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ پاکستان ریلوے آئندہ 6 سے 9 ماہ میں منافع بخش ادارہ بن جائے گا۔ 1 لاکھ 32 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے لئے اکائونٹ نمبر 17 مختص کردیا گیا ہے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ مال بردارگاڑیوں کی حالت زار بھی بہتر بنائی جا رہی ہے اور ان کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ ریلوے مزدوروں اور آفیسرز کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت فلیٹس بنائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو کرپشن فری ادارہ بنادیا گیا ہے ۔ ریلوے اراضی کو بھی واگزار کرایا جارہا ہے ۔ رائل پام 50 ارب کی زمین تھی جسے سپریم کورٹ نے قبضہ مافیا سے واگزار کر وا کر دیا ہے جس پر سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں، ریلوے میں ابھی تک میں نے ایک نائب قاصد تک بھرتی نہیں کیا ۔

