Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    طلبا و طلبات کیلئے آن لائن ایکیولینس سسٹم متعارف: شفقت محمود

    By Daily Khabrainجولائی 6, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وعدے کے مطابق آن لائن ایکیولینس سسٹم متعارف کرادیا ہے جس سے ملک بھر کے طلبا و طالبات کو سفری اور تکنیکی دشواریوں سے چھٹکارہ مل جائے گا۔

    اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے چیف سیکٹریٹری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غلام علی نے آن لائن ایکیولینس کی تیاری میں تدریسی شعبہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تکنیکی دشواریوں کو دور کیا۔

    شفقت محمود نے کہا کہ مقامی و بین الاقوامی تدریسی بورڈ کے ساتھ متعدد اجلاس کے بعد ایکیولینس کا آن لائن سسٹم بنایا جس کے تحت طلبا و طالبات آن لائن اپنے دستاویزات جمع کرکے ایکیولینس حاصل کرسکیں گے۔

    وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ درخواست کے ساتھ فیس کی ادائیگی بھی آن لائن ہوسکے گی، طلبا و طالبات کو کسی بینک کے سامنے لائن لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    انہوں نے واضح کیا کہ اگر طلبا و طالبات کو آن لائن درخواست جمع کرانے کی سہولتیں دستیاب نہیں تو وہ مینول طریقے (رائج طریقہ) سے اپنی درخواست دے سکتے ہیں۔

    شفقت محمود نے کہا کہ ’درخواست گزار کو آن لائن یہ سہولت بھی حاصل ہوگی کہ وہ اپنے درخواست کی ٹریکنگ کرسکے گا اور حتمی مراحلے کے بعد متعلقہ ادارہ آپ کو سرٹیفکیٹ بذریعہ پوسٹ ارسال کردے گا‘۔

    وفاقی وزیر نے آن لائن ایکیولینس نظام کے آغاز کو ’انقلابی تبدیلی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جتنے بھی کام کرنے کے طریقے ہیں انہیں آسان بنائیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ’ایکیولینس کی تصدیق کا مرحلہ بھی آن لائن ہوجائے گا اور تصدیق کے مرحلے میں درکار وقت انتہائی کم ہوجائے گا‘۔

    شفقت محمود نے رواں برس مارچ میں اعلان کیا تھا کہ طلبا و طالبات کو ایکیولینس کے حصول کے لیے بہت پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔

    انہوں نے عید الفطر کے بعد ایکیولینس کے لیے آن لائن نظام متعارف کرانے کا وعدہ کیا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان

      گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز

      آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.