اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جو حکومت کے اتحادی بھی ہیں‘ مسلم لیگ ن اور پی پی میں اختلافات کو کیش کرانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ حکومت کی طرف سے سردمہری کا مظاہرہ کیا گیا۔ انگریزی اخبار ایکسپریس ٹربیون کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیشکش کی تھی کہ وہ پی پی کو منانے کے لئے تیار ہیں لیکن مسلم لیگی قیادت کی اکثریت نے انہیں یہ مشن سونپنے سے صاف انکار کردیا۔ اخبار نے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ مسلم لیگ ن کو علم تھا کہ مولانا فضل الرحمن اس مشن کے بدلے حکومت سے بے شمار مراعات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ وہ ایسی مراعات ہیں جو حکومت کے لئے قابل قبول نہیں۔ یہ کے پی کے میں مولانا کی پارٹی کے مفادات کے بارے میں تھیں۔ مولانا فضل الرحمن قبائلی علاقوں میں ملازمتوں پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔ ترقیاتی سرگرمیوں کے نام پر بھاری فنڈز بھی مانگ رہے ہیں۔ سرکاری محکموں بشمول وزارتوں کے اہم عہدوں پر اپنے لوگوں کو رکھوانا چاہتے ہیں۔ وزارت مذہبی امور میں عمرہ آپریٹروں کے لئے لمبا چوڑا کوٹہ حاصل کرنے کے چکر میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ ہیں‘ حکومت کی حمایت کرتے ہیں لیکن حکومت بھرپور طریقے سے ہماری حمایت نہیں کرتی۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک وفاقی وزیر نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ مولانا اپنے حصہ سے زیادہ مانگ رہے ہیں۔ ان کی توقعات سب سے زیادہ ہیں۔ حکومت کے اندرونی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے 27 دسمبر سے قبل آصف زرداری اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات کی اور یقین دلایا کہ وہ کراچی کی صورتحال کے تناظر میں پی پی کے لئے مراعات حاصل کرنے میں مدد کرنے کو تیار ہیں۔ یہ معاملہ بعدازاں وزیراعظم کے ساتھ ان کی ملاقات میں زیربحث آیا اور مولانا نے وزیراعظم کو زرداری کی طرف سے مفاہمتی پیغام پہنچایا۔ ان کا خیال تھا کہ دونوں پارٹیوں میں بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ چل نکلے مگر اس کے برعکس حکومت کی طرف سے انہیں یہ جواب ملا کہ جہاں تک کراچی کے حالات کا تعلق ہے اس ضمن میں کسی قسم کی رورعایت نہیں برتی جاسکتی اور یہ کہ حکومت اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کراچی میں دہشت گردی سے نمٹنے کے مسئلہ پر ایک پیج پر ہیں۔ مولانا فضل الرحمن ثالث بننا چاہتے تھے مگر کامیاب نہ ہوسکے۔ بعدازاں انہوں نے تمام باتوں کی تردید کی۔
بریکنگ نیوز
- سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، ریٹ 5 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گیا
- آئی سی سی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم سے ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا
- پاکستان میں الرٹ: نیا میل ویئر حکومتی اداروں اور تنظیموں کو نشانہ بنا رہا ہے
- سعودی عرب یمن کے حوثیوں کو قابو نہیں کر سکے گا: پاسدارانِ انقلاب
- ایران کا آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا آئل ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ
- کراچی کو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مرکز بنانے کا بڑا منصوبہ
- اسپیس ایکس راکٹ کی چاند سے ٹکر، ناسا نے گڑھے کی تصویر جاری کر دی
- کراچی میں آوارہ کتوں نے 24سالہ نوجوان کی جان لے لی،ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی
- پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، الیکشن کمیشن
- مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان منتخب ؕ،عالمی مقابلے میں نمائندگی کرینگی
- چین: رئیل اسٹیٹ کمپنی کے ارب پتی مالک کو عمر قید اور ایک ارب ڈالرز سے زائد جرمانہ
- ہیڈنگلے ٹیسٹ: روبنسن اور ٹنگ نے گیند کے دو ٹکڑے کرکے آپس میں بانٹ لیے
- امریکی اقتصادی دہشتگردی عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
- امریکا میں امیگریشن قوانین سخت، گرین کارڈ اور اسٹوڈنٹ ویزا کے ساتھ میڈیا ویزا بھی نئی پابندیوں کی زد میں
- ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 3-5 سے شکست، ایونٹ سے باہر
- انگلینڈ، پاک لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے تیار
- برازیل کے فٹبال آئیکن رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات
- پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی
- علاقائی کشیدگی میںا ضافہ ، یواے ای نے ایران سے اقتصادی تعلقات محدود کر دیے
- راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع
