Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹانک میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک، 15 اہلکار شہید: آئی ایس پی آر
    • ایران کا کہنا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں میں 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں
    • بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے استعفیٰ دے دیا
    • مون سون کے بڑھتے خطرات کے درمیان پاکستان کے ڈیم 58 فیصد بھر گئے۔
    • امریکہ نے پاکستانی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
    • شاہراہِ بلتستان پر سیلاب سے متاثرہ پل کی بحالی کا کام جاری
    • برطانیہ ایران کی دھمکیوں کے پیشِ نظر اپنے دفاع کے لیے تیار
    • ڈاکٹر نبیحہ کا دعویٰ: حارث کھوکھر روزانہ ازدواجی تعلق نبھانے کے قابل نہیں تھے
    • نابلس کے قریب اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی جاں بحق
    • ایران کے خلاف جارحیت کی حمایت کے نتائج بھگتنا ہوں گے: عباس عراقچی
    • کویت میں مظاہرین کا امریکی فوجی اڈوں کے انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا دعویٰ: بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملے
    • پنجاب نے مقامی اور عالمی کرکٹ ستاروں کے ساتھ چیمپئنز کرکٹ لیگ کا آغاز
    • روپے کی قدر میں مزید کمی,ڈالر 277، کینیڈین ڈالر 200 کے قریب
    • امریکا نے چینی اے آئی کمپنیوں پر مبینہ ماڈل ڈسٹلیشن کے الزام میں پابندیوں کی دھمکی دے دی
    • * بحیرۂ احمر کشیدگی، تیل 100 ڈالر سے اوپر
    • درفشاں سلیم نے بھارت کے طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
    • وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں انگریزی اور کیمسٹری پڑھانے کا اعلان۔
    • مون سون بارشوں سے پنجاب میں 21 افراد جاں بحق، 154 زخمی۔
    • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یورپی معیار کا پہلا طیارہ مرمت مرکز قائم کیا جائے گا۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جنوبی پنجاب کا شاندار ترقیاتی پروگرام

    By Daily Khabrainجولائی 11, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سمیرا ملک ایڈووکیٹ
    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بجٹ سیشن کے اختتامی اجلاس میں اپنی بات مکمل کرتے ہوئے یہ شعر پڑھا۔
    جنڑے دیوانہ ساکوں سڈیندن
    اوہی راہبر ساکوں منیسن
    جڈاں شرافت دی رسم چلسی
    جڈاں محبت رواج بنڑسی
    سرائیکی وسیب کے ماتھے کے جھومر سردار عثمان بزدار نے یہ شعر سناکر سرائیکی بولنے والوں کے دل جیت لیے ہیں۔بیان کردہ شعر موجودہ حالات و واقعات کی صحیح عکاسی کر رہا ہے۔اپوزیشن کے لوگ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو اس وقت دیوانہ ہی کہتے تھے کہ جب وہ جنوبی پنجاب کے الگ بجٹ کی بات کرتے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف حکومت کے تیسرے بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لیے الگ ترقیاتی پروگرام رکھے گئے ہیں اورجنوبی پنجاب کاالگ اے ڈی پی کا کتابچہ چھاپا گیاہے۔یہ سردار عثمان بزدار کی اپنے اس خطے کے لوگوں سے محبت اور اس وعدے کی پاسداری ہے۔ جو انہوں نے ان لوگوں سے کیاہے۔وہ بالکل درست کہتے ہیں۔ہم نے جووعدہ کیاوہ پورا کیا۔انہوں نے اپنی راست گوئی سے جنوبی پنجاب کے سوا تین کروڑ لوگوں کے دلوں میں گھرکرلیاہے۔
    مالی سال 2021-22 کے بجٹ کا مجموعی حجم 2653 ارب روپے تجویز کیا گیاہے۔جو رواں مالی سال سے 18فیصد زیادہ ہے۔میرا پختہ یقین ہے کہ یہ بجٹ صوبہ پنجاب کی ترقی،معیشت کے استحکام اور عوام کی خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا۔ خصوصًا یہ ہے کہ امسال بھی ٹیکس فری بجٹ دے کر پچھلے سال کی روایت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ یہ اقدام کاروبار کی بحالی اور ترقی کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
    پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ پیش کیا ہے۔ جس کاحجم 66 فیصد اضافے کے ساتھ 560 ارب روپے کا بنتا ہے۔محسن جنوبی پنجاب سردار عثمان بزدار نے رواں مالی سال کے نئے بجٹ میں 189 ارب روپے کا جنوبی پنجاب کا الگ ترقیاتی پروگرام رکھا ہے۔جس کا مقصد جنوبی پنجاب کے ٹیکس ریونیوکو اب صرف جنوبی پنجاب کے لوگوں پر ہی خرچ کرنا ہے۔یاد رہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے ایک حصے کا باقاعدہ افتتاح ملتان میں ہو چکاہے۔ جبکہ دوسرے حصے بہاولپور کا افتتاح بہت جلد ہو گا۔اس سلسلے میں سیکرٹریٹ کے رولز آف بزنس فائنل ہو چکے ہیں اور جلد نوٹیفکیشن کر دیا جائے گا۔بجٹ میں جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے سنہری مستقبل کو بطور خاص مدنظر رکھاگیاہے۔ جس کے تحت نوجوانوں کواپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے ان کے حق کے مطابق ملازمتوں میں 32 فیصد کوٹہ مختص کر کے منظوری بھی دی جا چکی ہے۔
    پنجاب کے موجودہ بجٹ میں صحت کے ترقیاتی بجٹ میں 185 فیصد اضافہ کیا گیاہے۔اسی طرح عثمان بزدار کا اہم کام یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام ہے۔ جس سے جنوبی پنجاب کی سو فیصد آبادی کو مفت اور معیاری علاج کی سہولت دی جائے گی۔جبکہ جنوبی پنجاب کا صحت کا بجٹ بڑھا کر 34190 ملین روپے کیاگیا ہے۔جس کے ذریعے نئے ہسپتال بنائے جائیں گے۔ ڈی جی خان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی،بہاولپور میں تھیلیسیمیا اور بون ٹرانسپلانٹ سینٹر کی اپ گریڈیشن، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال ملتان اور لیہ شامل ہے۔اسی طرح ہائر ایجوکیشن کے بجٹ میں 286 فیصد اضافے کے بعد جنوبی پنجاب کا بجٹ بھی بڑھ کر 4866 ملین روپے ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ کوہ سلیمان یونیورسٹی راجن پور کا پروجیکٹ مکمل ہو چکا ہے۔ اور موجودہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کی لیہ یونیورسٹی اوریونیورسٹی آف تونسہ کے لیے بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
    خوش آئند بات یہ ہے کہ 29 فیصد زیادہ بجٹ اسکول ایجوکیشن کے لیے رکھا گیا ہے۔جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے اسکول ایجوکیشن کے لیے 15362 ملین روپے مختص کیے۔نئے مالی سال میں 8360 سکولوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔جن میں سے 40 فیصد اسکول جنوبی پنجاب میں ہیں۔ اوران میں گرلز سکولوں کا تناسب 53فیصد ہے،مجموعی طورپر27ہزار سے زائد اسکول اپ گریڈ کیے جائیں گے۔
    جنوبی پنجاب کے زراعت کے بجٹ میں 11086ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ جو ماضی میں 306 فیصد زیادہ بنتے ہیں۔ جس کے ذریعے جنوبی پنجاب کی کاٹن بیلٹ کو ایک نئی توانائی حاصل ہوگی۔فوڈ بحران پرقابوپانے کا حل بھی نکالاگیا ہے تاکہ کسانوں کو آسانیاں دی جائیں۔ کسانوں کی سبزیاں اور پھل مناسب ٹرانسپورٹ اور کولڈ اسٹوریج نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہو جاتے تھے۔ جس کے لئے روڈ میپ تیار کیاگیا ہے۔جس میں اجناس کی خریدوفروخت میں مڈل مین کا کردارختم کر کے کسانوں کے استحصال کا باب ہمیشہ کے لیے بند کرنے کرنے کا لائحہ عمل بھی شامل ہے۔ اسی طرح صنعت کے بجٹ میں 307 فیصد اضافے کے ساتھ جنوبی پنجاب کے صعنت کا بجٹ 4057 ملین روپے ہوگیا ہے۔ جس سے جنوبی پنجاب کی معاشی ترقی نئے دور میں داخل ہوجائے گی۔
    اسی طرح جنوبی پنجاب کے گیارہ ضلعوں کا الگ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکچ پہلی بار متعارف کرایا گیا ہے۔جو ان اضلاع کی دیرینہ محرومیاں دور کرنے میں ممدومعاون ثابت ہوگا۔
    بلاشبہ کہا جاسکتا ہے کہ پنجاب کے مالی سال2021-22کابجٹ صوبے کی معاشی ترقی کے حوالے سے ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔
    (مختلف موضوعات پرلکھتی ہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

      فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

      عہدہ ختم تو اہمیت ختم

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.