Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شہروز کاشف کے۔ٹو سر کرنے والے سب سے کم عمر کوہ پیما بن گئے

    By Daily Khabrainجولائی 27, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف بوتل آکسیجن کی مدد سے 8ہزار 611 میٹر (28،251 فٹ) بلند دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے-2 سر کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کوہ پیما بن گئے ہیں۔

    لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز کاشف نے 17 برس کی عمر میں 8ہزار 47 میٹر(26،400 فٹ) بلند دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی ‘براڈ پیک’ کو بھی سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    مئی میں انہوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، انہوں نے براڈ پیک اور ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کے لیے ضمنی آکسیجن کا استعمال کیا تھا۔

    الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق 19سال کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دینے والے شہروز کے۔ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں اور یہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

    الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری کرار حیدری نے بتایا کہ شہروز کاشف نے 27 جولائی کی صبح آٹھ بج کر 10 منٹ پر کے ٹو سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا اور کے ٹو بیس کیمپ سے یہ معرکہ سر کیے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    کاشف سے پہلے محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کے-ٹو سر کرنے والے کم عمر فرد تھے جنہوں نے یہ اعزاز 20سال کی عمر میں حاصل کیا تھا۔

    ڈان ڈاٹ کام کے نام پیغام نوجوان کوہ پیما کی والدہ نادیہ کاشف نے کہا کہ میں گزشتہ روز ان سے بات کر رہی تھی اور میں نے ان سے پوچھا کہ کیا انہیں گھر والوں کی کمی محسوس ہو رہی ہے تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ ‘ماما، میں گھر میں ہی ہوں’، آپ کسی ایسے شخص کو کیسے روک سکتے ہیں جو یہ مانتا ہے کہ پہاڑ اس کا گھر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے شہروز پر یقین ہے، وہ مضبوط، پرعزم اور پرجوش ہے، میں نے اس کے والد سے کہا کہ وہ پریشان نہ ہوں اور آپ دیکھیں گے کہ میرا بیٹا ہمیں اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردے گا۔

    اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے بھی کاشف کو ریکارڈ ساز کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

    شہروز نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد ایک انٹرویو میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ ساجد سدپارہ کے ساتھ مل کر دنیا میں آٹھ ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنا چاہتے ہیں۔ شہروز نے11 سال کی عمر میں کوہ پیمائی شروع کی اور اس وقت انہوں نے 4ہزار میٹر بلند چوٹیاں سر کیں جن میں مکڑا پیک اور موسی کا مصلہ شامل ہیں۔

    کاشف کے علاوہ وادی ہوشے سے تعلق رکھنے والے چار دیگر پاکستانی کوہ پیماؤں علی درانی، محمد حسن ہوشے، مشتاق احمد ہوشے اور یوسف میری ہوشے کا گروپ بھی کے-ٹو پر پہنچا۔

    ان کی ٹیم تجربہ کار کوہ پیماؤں اور بلند چوٹیاں سر کرنے والے ماہرین پر مشتمل ہے۔ ٹیم لیڈر محمد تقی نے ایک مضبوط ٹیم کو اکٹھا کیا جس نے کے-ٹو سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محمد تقی نے 2014 میں جب 24سال کی عمر میں کے-ٹو سر کی تھی تو اس وقت وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے سب سے کم عمر فرد تھے۔

    نیپال، چین اور پاکستان میں دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیاں ہیں جو سب 8ہزار میٹر سے بلند ہیں جبکہ 8ہزار 848 میٹر بلند دنیا کی سب سے بڑی چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ نیپال میں واقع ہے، پاکستان میں کے-ٹو اور نانگا پربت سمیت 8ہزار میٹر سے زائد بلند دنیا کی پانچ چوٹیاں ہیں۔

    چوٹی سر کرنے کے خواہشمند افراد خطرناک زون میں داخل ہوتے ہیں جہاں 8ہزار میٹر سے زائد بلندی کے بعد آکسیجن کی کمی کے سبب زیادہ دیر تک رہنے سے جان کو سنگین خطرات لاحق ہو جاتے ہیں اور اکثر کوہ پیما بوتل آکسیجن پر انحصار کرتے ہیں۔

    الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری کرار حیدری نے بھی کوہ پیماؤں کو چوٹی سر کرنے پر شہروز کاشف کو مبارکباد پیش کی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست

      کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز

      پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.