وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے دھماکے میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی واظہارِ تعزیت بھی کی۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

