Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اچکزئی ، بانی ہر کسی کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں:اختر اقبال ڈار
    • پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری’رواں سال ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد آپریشنز کئے گئے’37 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ اور 19 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
    • پنجاب پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری
    • آلودگی پر قابو پانے کیلئے پنجاب میں اینٹی سموگ گن ٹیکنالوجی کا دائرہ کار مزید وسیع
    • سکیورٹی وجوہات، عراق نے ایران سے ملحق شیب بارڈر کراسنگ بند کر دی
    • ایل پی جی کی قیمت میںحالیہ اضافے سے گھریلو صارفین متاثر ہو رہے ہیں عمران فاروقی،عرفان کھوکھر
    • لاہور:ایک کاریگر اپنی دکان میں بیٹھ کر بیگ کی مرمت کرنے میں مصروف ہے۔
    • جنوبی کوریا’ جاپان کی امریکا کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں خطے میں جنگ کے نئے خطرات پیدا کر رہی ہیں:شمالی کوریا
    • محکمہ صحت پنجاب کا جعلی ادویات سے متعلق دوبارہ الرٹ جاری
    • ایران کی اہم قیادت کو ختم کر دیا گیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ
    • پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اضاخیل گندم گودام سے فلور ملز کو غیر معیاری گندم کی فراہمی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • غزہ: اسرائیلی فضائی حملے’ میاں بیوی’ نوجوان سمیت 4فلسطینی شہید
    • ٹی سی ایل کی منی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی میں عالمی قیادت مزید مستحکم
    • بارکوڈ سکینرز میں سکیورٹی خامیاں، گوداموں کے نظام پر سائبر حملوں کا خدشہ
    • روس کے اعلیٰ سطحی وفد کا ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
    • سوئی ناردرن ایگزیکٹو آفیسرز ایسوسی ایشن کے بذریعہ ای ووٹنگ نتائج کا اعلان
    • لاہور میں گرانفروشی کا راج سرکاری نرخ نامے ٹھس سبزی پھلوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور
    • سونے کی قیمتوں کو بریک لگ گیا فی تولہ ریٹ 4 لاکھ 29 ہزار 500 روپے بررقرار
    • پارلیمانی سیکرٹری عاصم منیر میکن جام پور میں مستحق خواتین میں جانور تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران
    • چین ‘سمندر سے نیا سیٹلائٹ خلا میں روانہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فیس بُک ’میٹا‘ کمپنی نے مصنوعی ذہانت کیلیے طاقتور سپر کمپیوٹر بنالیا

    By Khabrain Newsجنوری 25, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سلیکان ویلی: (ویب ڈیسک) چند ماہ قبل اپنا نام ’فیس بُک‘ سے تبدیل کرکے ’میٹا‘ بننے والی کمپنی نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کےلیے ایک خاص اور طاقتور سپر کمپیوٹر تیار کرلیا ہے جو اپنے ابتدائی مرحلے پر ہی دنیا کے تیز رفتار سپر کمپیوٹروں میں شمار ہونے لگا ہے۔ اس سپر کمپیوٹر کو ’اے آئی ریسرچ سپر کلسٹر‘ کا نام دیا گیا ہے۔
    اس سپرکمپیوٹر کی رفتار کتنی ہے؟ اس بارے میں ’فیس بُک اے آئی‘ پر متعلقہ بلاگ میں تو کچھ نہیں بتایا گیا ہے البتہ اتنا ضرور معلوم ہوا ہے کہ یہ این ویڈیا کمپنی کے 6,080 جدید ترین ’اے 100 جی پی یوز‘ کو آپس میں مربوط کرکے تیار کیا گیا ہے۔
    آئندہ چند ماہ کے دوران اس میں مزید 10,000 جی پی یوز کا اضافہ کیا جائے گا جس کے بعد یہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں دنیا کا طاقتور ترین سپر کمپیوٹر بھی بن جائے گا۔
    اپنی موجودہ حالت میں بھی یہ کسی سے کم نہیں کیونکہ اپنے ’کوانٹم انفنی بینڈ‘ نیٹ ورک کی بدولت یہ 200 گیگابٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کرسکتا ہے۔
    یادداشت کی بات کریں تو اس میں 175 پی-ٹا بائٹس (175,000 ٹیرا بائٹس) جتنا ڈیٹا محفوظ کرنے کی گنجائش ہے۔ اس کی کیشے 46 پی-ٹا بائٹس جبکہ ’نیٹ ورک فائل سسٹم‘ (این ایف ایس) کے تحت یہ مزید 10 پی-ٹا بائٹس جتنا ڈیٹا محفوظ کرسکتا ہے۔
    ’اے آئی آر ایس سی‘ نے حالیہ آزمائشوں کے دوران فطری زبان (نیچرل لینگویج) سے متعلق ماڈلز کو کمپنی کے سابقہ سپر کمپیوٹرز کے مقابلے میں تین گنا تیز رفتاری سے تربیت دی، جبکہ ارد گرد کا منظر دیکھ کر ’سمجھنے‘ میں اس نے 20 گنا تیز رفتاری کا مظاہرہ کیا۔
    بے حد وسیع ڈیٹا (بِگ ڈیٹا) پر اپنی کمپیوٹنگ کی غیرمعمولی طاقت استعمال کرتے ہوئے یہ تصاویر اور مناظر میں موجود چیزیں پہچاننے، بات چیت میں مخصوص الفاظ شناخت کرنے، ایک سے دوسری زبان میں ترجمہ کرنے، اور سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات اور نفرت انگیز مواد کی نشاندہی کرنے والے الگورتھمز کی تیز رفتار تربیت جیسے کام بھی بخوبی کرسکے گا۔
    بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اور اس طرح کے دیگر سپر کمپیوٹرز ’میٹاورس‘ کےلیے بھی استعمال ہوں گے جس کی خاطر فیس بُک نے اپنا نام ہی تبدیل کرکے ’میٹا‘ کرلیا ہے۔ البتہ فی الحال یہ صرف ایک قیاس آرائی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.