Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے پہلے امریکا مطالبات تسلیم کرئے:ایرانی اسپیکر
    • فیفا عہدیدار صدر جیانی انفانٹینو پر تنقید کے بعد عہدے سے برطرف
    • خارکیف کے علاقے میں روسی میزائل حملہ10 افراد ہلاک
    • غزہ میں پانی اور نکاسیِ آب کا نظام درہم برہم ہونے کا خطرہ
    • عمران خان کے علاج کے فیصلے پر خوش، ججز کا شکریہ: علیمہ خان
    • وجاہت حسین نے ’’مٹی دے باؤے‘‘ کے ٹیزر کی جھلک دے کر مداحوں میں جوش بڑھا دیا
    • میکس نہ تو جعلی انگوٹھے لگا کر جیل جاتا ہےنہ عوام کا پیسہ لوٹ کر ملک سے فرار ہوتاہے :شاہد آفریدی کا معید پیرزادہ کو کرارا جواب
    • رمضان 2027 ،سعودی عرب میں پہلا روزہ 8 فروری کو ہونے کا امکان
    • انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے قریب 6.1 شدت کا زلزلہ
    • بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ
    • عائزہ خان کا دانش تیمور کے ساتھ تصاویر ڈیلیٹ کرنا، مداحوں میں تشویش، ’’کچھ تو گڑبڑ ہے!‘‘
    • شدید موسمی حالات کے باعث پاکستان بھر میں 55 ملکی و بین الاقوامی پروازیں متاثر
    • سکھ علیحدگی پسند گروپ نے خالصتان کے دارالحکومت کا اعلان کر دیا
    • انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے بابر اعظم کے باہر ہونے کا خدشہ
    • باسط علی کو دل کا دورہ، سابق پاکستانی کرکٹر اسپتال منتقل
    • برآمدات میں کمی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت میں تنزلی
    • پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے
    • پاکستان میں سونا مہنگا ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر، چاندی 7 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی
    • روس کے بیلگورود پر یوکرینی میزائل حملہ، 6 افراد ہلاک
    • مانچسٹر سپر جائنٹس نے دی ہنڈرڈ کا ٹائٹل جیت لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ایس ایل7: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی

    By Khabrain Newsفروری 5, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا گیا، ایونٹ میں ملتان سلطانز نے مسلسل پانچویں فتح کو گلے لگایا۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 13 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم ملتان سلطان کے قائد محمد رضوان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
    ملتان سلطانز کی طرف سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا، دونوں بیٹرز نے ایک مرتبہ پھر ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، دونوں کے درمیان 85 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی، جسے 9 ویں اوورز میں شعیب ملک نے توڑا۔ اس دوران کپتان محمد رضوان نے زبردست بیٹنگ جاری رکھی اور اپنی 32 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔
    صہیب مقصود کی اننگز کا خاتمہ عثمان قادر نے کیا، بیٹر 17 گیندوں پر 25 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ محمد رضوان نے 53 گیندوں پر 82 رنز کی زبردست باری کھیلی اور سلمان ارشاد کا نشانہ بن گئے۔
    آخر میں آل راؤنڈر ٹم ڈیوڈ نے 19 گیندوں پر 51 رنز کی جارحانہ باری کھیلی، خوشدل شاہ نے 7 گیندوں پر 21 سکور بنائے، دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 222 رنز بنائےہیں سلمان ارشاد، شعیب ملک اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    پشاور زلمی کی طرف سے باری کا آغاز حضرت اللہ زازئی اور کامران اکمل کیا، دونوں نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا تاہم تیسرے اوور میں کامران اکمل 24 کے مجموعی سکور پر 10 رنز بنا کر شاہنواز دھانی کا نشانہ بن گئے، 55 سکور پر حیدر علی بھی پویلین لوٹ گئے۔ بیٹر نے 24 سکور بنائے۔
    پشاور زلمی کوتیسرا نقصان شعیب ملک کی صورت میں اٹھانا پڑا جب آل راؤنڈر 14 گیندوں پر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ردر فورڈ بھی 2 سکور پر ہمت ہار بیٹھے، وہاب ریاض کو عباسی آفریدی نے بولڈ کیے، انہوں نے 2 رنز بنائے۔
    ساتویں وکٹ عثمان قادر کی گری ، شاہنواز دھانی نے وکٹ حاصل کی، وہ 10 گیندوں پر 12 رنز بنا کر کریز چھوڑ گئے۔ پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 165 رنز پر ہمت ہار بیٹھی۔ بین کٹنگ 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ شاہنواز دھانی اور عمران طاہر نے 3.3 شکار کیے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      فیفا عہدیدار صدر جیانی انفانٹینو پر تنقید کے بعد عہدے سے برطرف

      میکس نہ تو جعلی انگوٹھے لگا کر جیل جاتا ہےنہ عوام کا پیسہ لوٹ کر ملک سے فرار ہوتاہے :شاہد آفریدی کا معید پیرزادہ کو کرارا جواب

      انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے بابر اعظم کے باہر ہونے کا خدشہ

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.