Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • 26نومبر احتجاج کیس، وزیرِ اعلی کے پی سہیل آفریدی سمیت دیگر کے وارنٹ برقرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خبردار! ویاگرا کا زیادہ استعمال آپ کو اندھا کرسکتا ہے

    By Khabrain Newsاپریل 9, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مردانہ قوت بڑھانے والی ادویہ ویاگرا اور سیالس کا بے تحاشا استعمال بصارت میں کمی اورآخرکار اندھے پن کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔
    قبل ازیں تحقیقات سے معلوم ہوا تھا کہ ویاگرا کے بینائی کےلیے خطرات معمولی ہوسکتے ہیں، لیکن نئی تحقیق سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس خطرے کا درست ادراک نہیں کیا گیا تھا۔ یہاں تک کہ ماہرین نے کہا ہے کہ ’نیلی مردانہ گولی‘ یعنی ویاگرا پر بطورِ خاص وارننگ لکھنے کی بھی ضرورت ہے۔
    ویاگرا ہویا سیالس، دونوں ہی ایک مشہور اینزائم (خامرہ) پی ڈی ای فائیو کو روکتی ہیں جو خون کی نالیوں میں پایا جاتا ہے۔ دوائیں انہیں پھیلاتی ہیں اور خون کی روانی بڑھاتی ہیں۔ اس سے جسم کے مختلف اعضا بالخصوص مردانہ عضو میں خون کی روانی بڑھ جاتی ہے اور ایستادگی قائم رہتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ دوائیں ہائی بلڈ پریشرمیں بھی مفید ثابت ہوئی ہیں۔
    2005 میں امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے کہا تھا کہ ویاگرا، لیووٹرا اور سیالس پر خبردار کرنے والے جملے لکھے جائیں۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ ان کی دوا ایک کیفیت ’اسکیئمک آپٹک نیوروپیتھی‘ (آئی او این) کی وجہ بنتی ہے جو بینائی کو شدید متاثرکرسکتی ہے۔
    جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن (جاما) میں شائع، تازہ مطالعے میں کل دو لاکھ مردوں کا جائزہ لیا گیا ہے جو ویاگرا، سیالس، اسٹینڈرا اور لے وٹرا جیسی ادویہ برسوں سے استعمال کررہے تھے۔ لیکن ان میں عمومی بصارت کی خرابی کا کوئی معاملہ نہ تھا۔ تاہم جب ان افراد کا موازنہ ان کے ہم عمر لیکن یہ دوا استعمال نہ کرنے والوں سے کیا گیا تو ان میں ریٹینا کے نکلنے (ایس آر ڈی) اور ریٹینل ویسکیولر اکلشن (آر وی او) کا خطرہ بڑھا ہوا پایا گیا۔ جب اس میں ہائی بلڈ پریشر کی کیفیت کو ملایا گیا تو یہ خطرہ مزید بڑھا ہوا دیکھا گیا۔
    اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ عضو تناسل کو ایستادہ رکھنے والی ادویہ سے آر او وی اور ایس آرڈی جیسی کیفیات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ یعنی دیگر کے مقابلے میں ویاگرا کھانے والے افراد میں ایس آرڈی کا خطرہ ڈھائی گنا اور ایس آر ڈی کا خدشہ ڈیڑھ گنا تک بڑھ سکتا ہے۔ اس طرح یہ دوائیں مجموعی طور پر بصارت کو 85 فیصد زائد خطرہ پہنچاسکتی ہیں۔
    ابھی بہت سی تحقیق باقی ہے لیکن خیال ہے کہ یہ ادویہ آنکھوں کی نازک رگوں میں خون کے بہاؤ میں کمی بیشی کی وجہ بن سکتی ہیں۔ یہ کیفیت کئی برسوں تک برقرار رہنے سے آنکھوں کے وہ امراض لاحق ہوسکتے ہیں جن کا اوپر ذکر کیا گیا ہے۔
    اگرچہ سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ویاگرا جیسی ادویہ سے آنکھوں کے متاثر ہونے کا خدشہ اب بھی بہت کم ہے لیکن جب دنیا میں لاکھوں کروڑوں مرد اسے استعمال کررہے ہیں تو اس پر وارننگ لازمی دینا ہوگی۔ ان میں بعض افراد ایسے بھی ہوسکتے ہیں جو پہلے ہی ایس آر ڈی اور آر او وی کے شکار ہوں اور دواؤں سے یہ کیفیت مزید خراب بھی ہوسکتی ہے۔
    انہوں نے ویاگرا کھانے والے مردوں سے بھی کہا ہے کہ اگر وہ اپنی بینائی میں خرابی محسوس کریں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ ایک کیفیت ریٹینا ڈی ٹیچمنٹ بہت ہی خطرناک ہوسکتی ہے جس سے بصارت ضائع بھی ہوسکتی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.