Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔
    • بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی
    • عاطف بٹ نے مسلسل تیسری بار CEO ٹیکن ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
    • پولینڈ کے سائیکلسٹ نے اسلام آباد سے خنجراب تک 1,390 کلومیٹر کا سفر مکمل کرلیا
    • اسموگ سیزن قریب، پنجاب میں سکولوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی
    • تیل کی قیمت دوبارہ 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان
    • ہاکی ورلڈ کپ: بھارت کو انگلینڈ سے شکست پاکستان کیلئے اگلے مرحلے کی امیدیں زندہ
    • بابر اعظم زخمی،انگلینڈکےخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر،سلمان علی آغا قیادت کریں گے
    • پاکستان 2026 میں دنیا کی منفرد ترین سیاحتی منزلوں میں شامل
    • نورین نیازی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت، راولپنڈی میں پیش رفت
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے پہلے امریکا مطالبات تسلیم کرئے:ایرانی اسپیکر
    • فیفا عہدیدار صدر جیانی انفانٹینو پر تنقید کے بعد عہدے سے برطرف
    • خارکیف کے علاقے میں روسی میزائل حملہ10 افراد ہلاک
    • غزہ میں پانی اور نکاسیِ آب کا نظام درہم برہم ہونے کا خطرہ
    • عمران خان کے علاج کے فیصلے پر خوش، ججز کا شکریہ: علیمہ خان
    • وجاہت حسین نے ’’مٹی دے باؤے‘‘ کے ٹیزر کی جھلک دے کر مداحوں میں جوش بڑھا دیا
    • میکس نہ تو جعلی انگوٹھے لگا کر جیل جاتا ہےنہ عوام کا پیسہ لوٹ کر ملک سے فرار ہوتاہے :شاہد آفریدی کا معید پیرزادہ کو کرارا جواب
    • رمضان 2027 ،سعودی عرب میں پہلا روزہ 8 فروری کو ہونے کا امکان
    • انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے قریب 6.1 شدت کا زلزلہ
    • بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر درج مقدمات کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو تبدیل کردیا گیا، فواد چوہدری

    By Khabrain Newsاپریل 16, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے مقدمات کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

    اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں فواد چوہدری نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے نئی حکومت کے اقدامات اور فیصلوں پر سخت ردعمل دیا۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف نے نہ صرف اپنے خلاف قائم مقدمے کی تفتیش کرنے والی ٹیم کو تبدیل کیا بلکہ اپنے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف تحقیقات کرنے والی ٹیم کے ارکان کو بھی بدل دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں این آئی سی ایل اور حج کوٹہ کیس میں عدالت عظمیٰ نے نوٹس لیا تھا اور ہم چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ حالیہ معاملات کا بھی نوٹس لے، ہم متحدہ اپوزیشن کی امپورٹڈ حکومت پر قائم مقدمات کی تفتیش کو اپنے مفادات کے لیے تباہ و برباد نہیں ہونے دیں گے۔

    فواد چوہدری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت نے پہلے ہی دن نیب ریکارڈ میں ہیر پھیر کی کوشش کی، عدالتوں کو ایسے معاملات پر نظر رکھنا ہوگی اور دیکھنا ہوگا کہ لوگ کس طرح بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے ناظم جوکھیو کیس سے متعلق کہا کہ اس میں پرانے پاکستان کی جھلک  نظر آئی ہے۔

    انہوں نے گزشتہ روز وزیر اعظم کی جانب سو صحافیوں کے لیے ہونے والے افطار ڈنر پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ہاؤس میں صحافیوں کے لیے کھابے کھل گئے ہیں جب کہ عمران خان حکومت کو پروگرام کوئی بھوکا نہ سوئے کو بند کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں واضح کیا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے نئی حکومت کے خلاف غلط الزامات عائد کیے جا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر عوامی فلاح کے منصوبوں کی بندش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے احساس پروگرام، لنگر خانوں اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بندش سے متعلق پھیلنے والی خبروں کی تردید کی تھی۔

    فواد چوہدری نے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں بزرگ شہری پر تشدد اور لاہور میں میجر پر تشدد کے واقعات کی مذمت کی۔ علاوہ ازیں مہنگائی سے  متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی حکومت نے آتے ہی چینی کی قیمت میں 9 روپے، گھی کی قیمت میں 10 روپے اور بجلی کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے اضافہ کردیا ہے جب کہ شہباز شریف پٹرول کی قیمت میں بھی 20 سے 25 روپے تک کا اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔

    آئندہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔

      بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی

      پولینڈ کے سائیکلسٹ نے اسلام آباد سے خنجراب تک 1,390 کلومیٹر کا سفر مکمل کرلیا

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.