Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی آئی اے پر سامان کی تاخیر سے ترسیل پر ایک کروڑ سے زائد جرمانہ
    • ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکا 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی
    • ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی
    • اوپن اے آئی کے بے قابو بوٹس کی امریکی حکومتی اداروں کی ویب سائٹس میں مداخلت
    • 7 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی، بابر اعظم صرف 12 رنز بنا کر آؤٹ
    • 2027 ورلڈ کپ بھارت کی جانب سے میرا آخری ورلڈ کپ ہوگا: ویرات کوہلی
    • سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، مکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں: شہباز شریف
    • جوش انگلس انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف باقی ون ڈے میچز سے باہر
    • چکلالہ کینٹ انتظامییہ کی غفلت قبرستان بنیادی سہولیات اور صفائی ستھرائی سے محروم
    • تحریک انصا ف کے ممکنہ لانگ ما رچ کے پیش نظر اٹک پل پر حالات غمگین
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی زیرِ صدارت ریونیو عملہ، سرکل ریونیو افسران کا اجلاس
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ٹیکسلا، موضع جلالہ کے رہائشی کی زمین پر قبضہ مافیا کی غیر قانونی کاروائی
    • بہتر تجارتی روابط اور کنیکٹیویٹی معاشی ترقی کا بنیادی محرک، عبد العلیم خان
    • چیئرمین سی ڈی اے کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
    • آسان ٹیکس سکیم’ایک ماہ میں 9806دکاندار شامل ہو چکے
    • پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا
    • خبریں کی خبر پر ایکشن، گوجر خان میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی صفائی کا کام شروع
    • پولیو ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنے والے دو افراد گرفتار
    • BYD نے 10 ہزار گاڑیوں کے پاکستانی سڑکوں پر آنیکا اہم سنگ میل عبور کرلیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بجلی کی بڑھتی قیمتیں، نور عالم کا ملک ٹوٹنے کے خدشے کا اظہار

    By Khabrain Newsجون 8, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بجلی بنانے والی تمام آئی پی پیز کمپنیوں سے ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جبکہ چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے بجلی کی قیمتوں کے مسلسل بڑھتے رہنے کی وجہ سے ملک ٹوٹنے کے خدشے کا اظہار کر دیا۔
    چیئرمین پی اے سی نورعالم خان کے زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نور عالم خان نے کہا کہ دنیا بھر میں زیادہ بجلی استعمال کرنے پر سستی بجلی ملتی ہے جبکہ پاکستان میں مہنگی ملتی ہے، یہاں آئی پی پیزکو کیسپٹی پیمنٹ کے نام بجلی نہ بنانے پر بھی عوام کے ٹیکسوں سے پیسے دیئے جاتے ہیں، اب پھر 7 روپے یونٹ بجلی بڑھانے کی بات کی جارہی ہے، اگر بجلی مہنگی کرنے کا یہی سلسلہ جاری رہا تو اللہ نہ کرے، اللہ نہ کرے کہیں ایسے حالات پیدا نہ ہوجائیں کہ ملک ہی ٹوٹ جائے۔
    اجلاس میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ لگتا ہے چیئرمین نیپرا آپکی بجلی مفت ہے، جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ میری بجلی مفت نہیں، میرا خود 68 ہزار روپے بل آیا ہے، میرا بل میری تنخواہ کے اعتبار سے زیادہ آیا ہے۔ نور عالم خان نے کہا کہ آپکی تنخواہ کیا ہے، چئیرمین نیپرا نے جواب دیا میری تنخواہ 7 لاکھ اور کچھ ہزار ہے، چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ میری تنخواہ تو ڈیڑھ لاکھ ہے، آپ کی تو بہت زیادہ ہے، چئیرمین اوگرا آپ کی تنخواہ کتنی ہے، جس پر چیئرمین اوگرا نے کہا کہ میرے بنک میں میری تنخواہ گیارہ لاکھ روپے آتی ہے، میں جہاں سے آیا ہوں وہاں روپیوں میں تنخواہ زیادہ تھی، یورو میں لیتا تھا۔
    اجلاس میں چیئرمین اوگرا نے کہا کہ پیٹرول کی اب بھی سبسڈی نو سے دس روپے فی لٹر ہے، ڈیزل پر پچیس چھبیس روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔ نور عالم خان نے کہا کہ ملک کی معیشت غریب آدمی کی معیشت ڈیزل پر منحصر ہے، ہائی اوکٹین جتنا مرضی مہنگا کریں تاکہ بڑی گاڑیوں والوں کو پتہ چلے، غریب آدمی کی معیشت کا ڈیزل کم ہونا چاہئے۔
    سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پی ایس او کے علاوہ نجی آئل کمپنیوں کو مارکیٹ کے مقابلے پر تیل بیچنے دیتے ہیں۔
    اجلاس میں سینیٹرسلیم مانڈوی والا، مشاہد حسین سید، وجیہہ قمر، شاہدہ اختر نے شرکت کی، سیکرٹری کابینہ احمد نواز سکھیرا، چیئرمین نیپرا اور چیئرمین اوگرا نے بھی شرکت کی۔
    چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ کچھ ذیلی اداروں کا پتہ چلا ہے کہ وہ آڈٹ نہیں کرانا چاہتے، آڈٹ تو سب کا ہوگا، اوگرا اور نیپرا آڈٹ حکام کیساتھ تعاون نہیں کرتے، سیکرٹری کابینہ نے کہا کہ ریگولیٹری اتھارٹیز عدالت کے پاس جانا چاہتی تھی لیکن انہیں روکا۔
    نور عالم خان نے کہا کہ کیوں حکومتی اداروں کا آڈٹ نہیں ہو سکتا، جہاں پاکستانی پیسہ لگا ہوگا اسکا آڈٹ ہوگا، سیکرٹری کابینہ نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آفس اور پی اے سی کا نقطہ نظر متعلقہ فورم پر لیکر جائیں گے، پندرہ بیس دن کا وقت دے دیں۔
    اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ پی ٹی اے کے خلاف مختلف موبائل و آئی ٹی کمپنیوں کے 345 مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، اٹارنی جنرل سے بار بار کہا عدالتوں میں مقدمات کے جلد فیصلوں میں کردار ادا کریں، بہت سے نادہندگان کے نام ای سی ایل پر بھی ڈال دیئے گئے۔
    سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ بتایا جائے 345 مقدمات پر اخراجات کتنے ہوچکے ہیں، رکن پی اے سی شاہدہ اختر علی نے کہا کہ بہتر ہوگا اٹارنی جنرل کو پی اے سی میں بلا لیا جائے۔
    چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ پی ٹی اے نے ایک اکاؤنٹس کے معاملے پر کیا کیا، ٹویٹر، فیس بک سے پاکستان مخالف مواد چلایا جاتا ہے، جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فیک اکاؤنٹ ہمیں رپورٹ ہونا ہے، اکاؤنٹس پر ہم دیکھتے ہیں کہ کانٹنٹ کیا ہے، فیک اکاؤنٹ پر ٹویٹر تھوڑا زیادہ وقت لیتا ہے اور فیس بک جلدی کارروائی کر دیتا ہے، ہر ماہ بارہ سے تیرہ ہزار رپورٹس مختلف پلیٹ فارمز کو بھیجتے ہیں، سترفیصد اس میں سے ریموو ہوتا ہے، 115 ملین انٹرنیٹ یوزر ملک میں ہیں جس میں 113 ملین موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں، فائیو جی پر ابھی تک ہمیں پالیسی ڈائریکٹو نہیں ملا۔
    پی اے سی نے آئی پی پیز کے تمام معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلیں، چیئرمین نے کہا کہ بعض آئی پی پیز کو بجلی استعمال نہ کرنے کے باوجود بھی پیسے دیئے جا رہے ہیں، جب عوام بجلی لے نہیں رہے تو آئی پی پیز کو پیسے کیوں دیں، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ سی پی پی اے کیپسٹی پیمنٹ جارجز کے معاہدے کرتی ہے ۔
    رکن پی اے سی شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ اس وقت ملک میں کتنے فیصد بجلی چوری ہو رہی ہے، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ڈسکوز کو 13 فیصد بجلی لائن لاسز کی رعائت ہے مگر عملاً بجلی کا نقصان 17 فیصد پایا گیا، اس وقت سب سے زیادہ بجلی کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں چوری ہو رہی ہے، کیسکو میں 65 فیصد بجلی چوری ہو رہی ہے، بجلی صارفین کو نیٹ میٹرنگ کی سہولت دینے سے نقصان ہو رہا ہے، صارفین اپنی بجلی بھی پیدا کر رہے ہیں اور بیچ بھی رہے ہیں، بجلی صارفین کے لئے کافی موجود ہے، اکتالیس ہزار بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، اگر اکتالیس ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے تو پھر لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے، تیل کی کمی کی وجہ سے بجلی پیدا نہیں ہو رہی ہے ۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پی آئی اے پر سامان کی تاخیر سے ترسیل پر ایک کروڑ سے زائد جرمانہ

      ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکا 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی

      ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی

      تازہ ترین

      پی آئی اے پر سامان کی تاخیر سے ترسیل پر ایک کروڑ سے زائد جرمانہ

      ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکا 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی

      اوپن اے آئی کے بے قابو بوٹس کی امریکی حکومتی اداروں کی ویب سائٹس میں مداخلت

      شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا

      ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.