کراچی: (ویب ڈیسک) مشہورکامیڈی ڈرامے ’’بلبلے‘‘ کے مرکزی اداکار نبیل ظفر نے سوشل میڈیا پر محمود اختر اور تنویر جمال کی صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محمود اختر کی طبیعت ناساز ہے اس حوالے سے اداکار نبیل ظفر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر محمود اختر اور تنویر جمال دونوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان سینئر اداکاروں کی صحتیابی کیلئے دعا کی۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ! آپ دونوں اداکاروں کو مکمل صحتیابی اور لمبی زندگی عطا کرے، آمین‘۔
ہمایوں سعید نے بھی نبیل ظفر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے دونوں اداکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی، یاد رہے کہ تنویر جمال کو کینسر سے جنگ لڑ رہے ہیں کینسر نے ان کے پھیپڑوں کوشدید متاثر کیا ے جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہےوہ علاج کے لئے جاپان منتقل ہوچکے ہیں اور گزشتہ دنوں ان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
تاہم محمود اخترکو کونسا مرض لاحق ہے یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا اور نہ ہی اُن کے اہلخانہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے آیا ہے۔