Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران نیازی نے ملک کونقصان پہنچایا، اس سے حساب لینا چاہیے، بلاول

    By Khabrain Newsجون 21, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاڑکانہ: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے سبسڈی کے نام پر گیم کھیلی، وزیراعظم شہباز شریف اوران کی ٹیم نے پاکستان کودیوالیہ ہونے سے بچایا۔ عمران نیازی نے ملک کونقصان پہنچایا اوروہ آج آزاد پھر رہا ہے، میں سمجھتا ہوں اس شخص سے حساب لینا چاہیے۔
    پیپلز پارٹی کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر لاڑکانہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ شہید محترمہ ملک کے لیے30سال جدوجہد کرتی رہی، بینظیر نے جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کی، میری والدہ ہر ظالم اور ہر آمر سے ٹکرائی۔ محترمہ شہید ملک کے غریب عوام کی آوازتھی، بے نظیرکوشہید کرنے والے سمجھ رہے تھے پیپلزپارٹی ختم ہوجائے گی۔
    انہوں نے کہا کہ کل بھی شہید محترمہ زندہ تھی اورآج بھی جیالوں کی صورت میں زندہ ہے، جیالوں نے آمر ضیا الحق، پرویز مشرف کا مقابلہ کیا، جیالوں نے ضیا الحق، پرویز مشرف کے بعد ایک اور سلیکٹڈ کو شکست دی، جیالوں نے پہلے دن سے سلیکٹڈ کے خلاف جدوجہد کا آغازکیا تھا۔ ہم نے کہا تھا سلیکٹڈ کو نکالیں گے لیکن غیر جمہوری راستہ نہیں اپنائیں گے، ہم نے جمہوری اورآئینی ہتھیاراستعمال کرکے اسے باہرپھینکا، جیالوں نے عدم اعتماد کامیاب کرا کر تاریخ رقم کی، عمران خان کو عدم اعتماد کے ذریعے گھربھیجنا ضروری تھا، سلیکٹڈ عوام کے حقوق پرحملہ آورہورہا تھا۔
    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ اٹھارویں ترامیم، بے نظیرانکم سپورٹ، آئینی حقوق پرحملہ کرتا رہا، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر آئینی طریقے سے حکومت کوختم کیا، اقتدارسنبھالا تو پتا چلا ملک کو کتنا نقصان پہنچایا گیا، پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کوپڑھا تو پتا چلا عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا، عمران خان نے ان فنڈز سبسڈی کے نام پرگیم کھیلی، سبسڈی کی وجہ سے اتنا نقصان اٹھایا ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ تھا، وزیراعظم اوران کی ٹیم نے پاکستان کودیوالیہ ہونے سے بچایا۔
    پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ پاکستان کوچارسال میں معاشی نقصان پہنچایا گیا، ہماری خارجہ پالیسی کا نعرہ ہے ہم تجارت چاہتے ہیں بھیک نہیں مانگیں گے، اب نئی حکومت آئی ہے جودنیا میں پاکستان کا دفاع کرے گی، دنیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کوبہترکریں گے، اگرہم نے امریکا سے بات کی تو تجارت پر بات کی، فیٹیف کے حوالے سے پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی، فیٹیف کی وجہ سے پاکستان پر کئی پابندیاں تھیں، ایک منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی فنانسنگ کی وجہ سے پاکستان پر ایف آئی آر تھی، آپ کی حکومت کی جدوجہد کی وجہ سے تمام ریکوئرمنٹ کو پورا کیا گیا، تمام سیاسی جماعتوں، اداروں نے کامیابی حاصل کیں، اکتوبرتک فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل جائیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی محنت کی وجہ سے پاکستان کو پہلی بارجی ایس پی پلس کا سٹیٹس ملا، عمران خان کی خارجہ پالیسی، انا کی وجہ سے جی ایس پی پلس سٹیٹس خطرے میں ہے، فیٹیف کی کامیابی کے بعد جی ایس پی پلس کی خوشخبری دیں گے، ہم نے دوسروں کوگالی دینے کے بجائے محنت کی، محنت کا پھل ضرورملتا ہے۔ عمران خان کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران اور مہنگائی ہے، عمران خان کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا کھڑا تھا، پی ٹی آئی چیئر مین کی وجہ سے پاکستان کے ادارے متنازع ہو چکے تھے، عمران نیازی نے ملک کونقصان پہنچایا اوروہ آج آزاد پھر رہا ہے، عام آدمی اس کے کیے کا بوجھ اٹھا رہا ہے، میں سمجھتا ہوں اس شخص سے حساب لینا چاہیے، اس سے پوچھنا چاہیے کہاں ہے تبدیلی؟ آج ان کے خلاف کرپشن کے کیسزنکل رہے ہیں، ثابت ہوگیا عمران خان کا کرپشن کا نعرہ سوفیصد جھوٹ تھا، عمران خان نے توشہ خانہ خالی کردیا تھا، اس نے توشہ خانہ میں چیزیں رکھنے کے بجائے چیزیں بیچنا شروع کردیں، اس نے گھڑی کو بیچ دیا، جب اس ملک کے سربراہ کوپتا چلا تواس ملک کے سربراہ نے خود گھڑی کوخرید لیا، یہ ہمارے ملک کی بے عزتی تھی، یہ آدمی کرپشن کے خلاف درس دیتا تھا۔
    وزیرخارجہ نے کہا کہ عمران خان نے ایک کمپنی بنائی جہاں کِک بیکس جاتی تھی، عمران خان کوعدالت، نیب میں کمپنی اور تحفوں کا جواب دینا ہو گا، اب جواب نہیں ہے تو عوام کو ورغلا رہا ہے، عمران خان یہ 2018ء نہیں ہے عوام تبدیلی کو پہچان چکے ہیں، عوام جان چکے تبدیلی نہیں تباہی تھی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار

      سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم

      پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.