تازہ تر ین

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں نیشنل ہائی وے پر پولیس مقابلہ، 5 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں نیشنل ہائی وے پر پولیس مقابلے کے دوران 5 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف مقامات پر ٹرک اور کنٹینرز لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ پانچ رکنی گروہ سے 5 لاکھ روپے، ایم پی 5 گن، رپیٹر اور 2 پستول برآمد کئے گئے۔
وارداتوں کے دوران ملزمان خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار ظاہر کر کے ٹرک ڈرائیورز کو دھوکہ دیتے اور پھر لوٹ مار کرتے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain