Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو الزام ثابتہونے پر موت کی سزا سنادی گئی
    • کسی ملزم کی ضمانت منظور ہونے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ بے گناہ ثابت ہوگیا، رضا تنویر سپرا
    • پیرا فورس کی مبینہ کارروائیاں عروج پر،لاکھو ں ٹیکس دینے والے تاجر بے بس
    • بھارتی نژاد نوی پلے نے نوبیل امن انعام 2026 جیت لیا
    • ریسکیو 1122 مری کے زیرِ اہتمام 8 اکتوبر نیشنل ریزیلنس ڈے منایا گیا
    • زونگ نے پاکستان کی پہلی فائیو جیہوم براڈ بینڈ سروس متعارف کرا دی
    • لاہور کا آلودہ ترینشہروں میں چھٹا نمبر
    • پنجاب سے کے پی آٹااورگندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام
    • مرد کو عورت کا شناختی کارڈ نمبر کرنیکا کیس ‘نادرا کو 60روز کے اندر درستگی کرکے نیا کارڈ جاری کرنیکا حکم
    • اسلام آباد، محسن نقوی کا ترقی یافتہ، خوبصورت متحرک دارالحومت کا ویژن
    • پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش
    • نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے زیر تربیت افسران کا پیڈمک کا دورہ
    • شاہ اللہ دتہ روڈ پر جھگڑے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،1زخمی
    • پنجاب حکومت کی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں
    • زونگ نے فائیو جی فکسڈ وائرلیس ہوم براڈ بینڈ سروس متعارف کرا دی
    • بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ میں پاکستانی مصنوعات کی بھرپور پذیرائی
    • پنجاب میں زرعی ٹیکس میں اضافہ کیخلاف درخواست پرعدالتی معاونت کیلئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب طلب
    • روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواستوں پروفاقی حکومت و دیگر سے جواب طلب
    • نازیبا ویڈیو بنا کر خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کی عبوری ضمانت خارج
    • ریاض ایئرپورٹ پر حملہ، سعودیہ ایئرلائن نے پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آرٹیکل 63اے کی تشریح، صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ بھجوایا جائے: فضل الرحمان

    By Khabrain Newsجولائی 28, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ، آرٹیکل 63اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ بھجوایا جائے۔
    پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس میں ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ ن کی ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان، آفتاب شیر پاؤ ، ساجد میر، انس نورانی، عبد الغفور حیدری، ممحود خان اچکزئی، سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر نے شرکت کی۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں شرکت کی۔
    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا، نوازشریف، شہبازشریف، محمود خان اچکزئی ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے، اجلاس میں ملکی صورتحال پربڑی سنجیدگی کے ساتھ غورکیا گیا، پی ڈی ایم کا ابھی اجلاس جاری ہے اورچند روزمزید جاری رہے گا، الیکشن اپنے وقت پرہوں گے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، عمران خان کے گزشتہ ساڑھے تین سالوں کا گند ایک سال میں صاف کرنا مشکل ہے، ہم عمران خان کے جھوٹے بیانیے کوشکست دیں گے، یہ قوم کے جوانوں کوگمراہ کررہا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ملک کی ساکھ بچانا ہمارے لیے چیلنج ہے،ہم ملک کے مستقبل کوبچائیں گے، حالیہ عدالتی فیصلے سے شدید سیاسی بحران پیدا ہوا ہے جومعاشی بحران کا سبب بن رہا ہے۔ بارایسوسی ایشنز، میڈیا، سول سوسائٹی نے عدالت کے فیصلے سے اتفاق نہیں کیا، آرٹیکل63اے کی تشریح میں الگ الگ معیارسامنے آیا ہے، صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ کوبھجوایا جائے تاکہ فل کورٹ بنا کرتشریح حاصل کی جاسکے۔
    پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے فارن فنڈنگ کیس کا فوری فیصلہ سنایا جائے، الیکشن کمیشن آئین وقانون کے مطابق فیصلہ سنائے، سٹیٹ بینک، سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سے تمام جرائم ثابت ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں اپنے اکاؤنٹس چھپائے، اسرائیل،بھارت کے شہریوں سے ممنوعہ فنڈنگ لی گئیں، اجلاس قراردیتا ہے قانون اپنا راستہ لے، چیف الیکشن کمشنرنے پراسرارخاموشی کی چادر اوڑھی ہوئی ہے، اس پرآنکھیں بند کرنا قومی سلامتی کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔
    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے افراتفری اور سیاسی بحران پیدا ہوا، سیاسی جماعتوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہارکیا ہے، آرٹیکل 63اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ بھجوایا جائے۔ سوشل میڈیا پریہ جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں، ان کے آگے پیچھے چھوٹی، موٹی تتیلیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، حکومتی سطح پر کچھ فیصلے ہوئے ایک دودن میں سامنے آجائیں، یہ جرم کا مگرمچھ ہے اب اس کے گریبان میں ہاتھ پڑے گا، کبھی کہتا ہے امریکا نے ہٹایا امریکا توتمہیں لایا تھا۔ معاشی بحران بڑا چیلنج نہیں معیشت کو دوبارہ اٹھانا چیلنج ہے، اب بھی بیورو کریسی میں پرانے عناصر موجود ہے جو فیصلوں کو روک رہے ہیں، اگلا اجلاس میں حکومتی اتحاد کے اراکین شامل ہوں گے، ملکی معیشت سے منسلک ادارے ہمیں منگل والے دن بریفنگ دیں گے، عمران خان کا بیانیہ جھوٹ بولنا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بھارتی نژاد نوی پلے نے نوبیل امن انعام 2026 جیت لیا

      پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش

      مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پی آئی اے کا ریاض کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

      تازہ ترین

      بھارتی نژاد نوی پلے نے نوبیل امن انعام 2026 جیت لیا

      پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش

      شمالی وزیرستان اپریشن فتہ الخوارج کے 4 کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

      190 ملین پائونڈ کیس: بشری بی بی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر

      عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.