تازہ تر ین

جاپانی وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے جاپانی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جاپانی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے جاپانی سرمایہ کاروں کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کو تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جاپان، پاکستان کا دیرینہ دوست ملک ہے، پاکستان مختلف شعبوں میں جاپان کے تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain