بغداد: (ویب ڈیسک) نامور عراقی اداکارہ اور ٹاک شو کی میزبان ایناس طالب نے برطانوی جریدے کیخلاف خود کو تصویر میں موٹی دکھانے پر مقدمہ کروا دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ایناس طالب نے برطانوی اخبار اکنامسٹ پر اپنی موٹی تصویر شائع کرنے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے اخبار کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے۔
اداکارہ ایناس طالب نے کہا ہے کہ اخبار کی جانب سے ان کی تصویر کو اجازت کے بغیر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے جس سے ان کی انفرادی آزادی اور پرائیویسی کی خلاف ورزی ہوئی ہے جبکہ اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ تصویر کو فوٹو شاپ کر کے انہیں موٹا دکھایا گیا ہے۔