کراچی: (ویب ڈیسک) فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن طور پر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت ایک ہزار 777 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 5700 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 39 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
مزید برآں 10گرام سونے کی قیمت میں 4887روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 1لاکھ19ہزار942روپے ہو گئی ہے۔