لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 8 کے میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپرلیگ 8 کے میچز اگلے سال 9 فروری سے 19 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سپرلیگ کے میچز لاہور،کراچی،ملتان اور راولپنڈی میں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان سپر لیگ میچز کے شیڈول کا اعلان

