تازہ تر ین

بادلوں سے اوپر رسی پر چلنے کا عالمی ریکارڈ

برازیلا: (ویب ڈیسک) برازیل سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ نوجوان نے بادلوں سے اوپر سلیک لائن واک کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
عالمی اندراج ریکارڈ کرنے والے ادارے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق رافیل بریدی بلندی پر ایک رسی پر توازن رکھ کر چلنے میں کوئی خطرہ محسوس نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
رافیل بریدی نے بادلوں سے اوپر ایک پٹی پر واک کر کے نہ صرف دنیا کو حیران کیا بلکہ بلندی پر کی جانے والی چہل قدمی کا بھی نیا ریکارڈ بنا لیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے لاوا اگلنے والے آتش فشاں پہاڑ کے اوپر بھی مکمل اعتماد کے ساتھ ایک پٹی پر چلنے کا مظاہرہ کر کے دورا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔
رافیل نے بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلے اپنے گھر کے قریب ناریل کے دو درختوں کے درمیان تار پر چلنے کا مظاہرہ کیا تھا، جس کے بعد وہ اور اُن کے دوست اس کام کو کھیل کے طور پر انجام دیتے تھے۔
بعد ازاں انہوں نے ایک پہاڑ سے دوسرے پہاڑ پر اسی طرح جانے کا مظاہرہ بھی کیا۔
رافیل کے مطابق انہوں نے تار یا رسی پر چلنے کی تربیت کسی سے حاصل نہیں کی بلکہ وہ گھر پر ایک ٹانگ پر کھڑے ہوتے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain