تازہ تر ین

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ کی بریت پر مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی، قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو جھوٹے مقدمے میں باعزت بری ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہے، پنجاب کے تین مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعلیٰ پر منی لانڈرنگ کا جھوٹا مقدمہ درج کیا، شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ ایک بھی تنخواہ وصول نہیں کی۔
متن میں کہنا تھا کہ بطور وزیراعلیٰ جتنے بھی غیر ملکی دورے کئے ان کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کئے، ایسے شخص پر جھوٹے مقدمات درج کرنا عمران خان اور شہزاد اکبر کیلئے آج باعث ندامت ہے، یہ ایوان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کے باعزت بری ہونے پر ہر لیگی کارکن کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہے، عدالتی پیشیوں پر پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے کارکن بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain