راولپنڈی: (ویب ڈیسک) بلوچستان کاہان دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فہد خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی شریک ہوئے۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کاہان کے قریب دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فہد خان کی نماز جنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، سینیئر سول و ملٹری افسران اور شہید کے لواحقین شریک ہوئے۔
شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
Trending
- اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
