Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • میرے گانے غلط کاموں کیلئے استعمال نہ کریں، آریانا گرانڈے ٹرمپ کی ٹیم پر شد ید برہم
    • پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق بلند پہاڑی مقام پر طبی ایمرجنسی کے بعد انتقال
    • 5 ماہ کے دوران خلیجی ممالک سے 21 ہزار 951 پاکستانی ڈی پورٹ
    • سندھ میں فائر فائٹنگ نظام جدید بنانے کے لیے چینی کمپنی کی بڑی پیشکش
    • عمران خان نے ہمیشہ مجھ سے محبت کی، اب بھی ملاقات کی خواہش ہے:شعیب اختر
    • عامر خان نے معین اختر کی تمام اقساط مانگ لیں، کہا ایسا اداکار کبھی نہیں دیکھا ،aداکارہ ثروت گیلانی
    • عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
    • چیف آف ڈیفنس فورسز کے نئے عہدے کو باضابطہ تسلیم کرنے کے لیے قانون منظور
    • عروج ممتاز نے پاکستانی فاسٹ بولنگ کے زوال کا ذمہ دار بابر اعظم کو قرار دے دیا
    • بانی پی ٹی آئی جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال روانہ
    • یمنی حوثیوں کے سعودی عرب میں نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے
    • سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
    • پاکستانی بولر کا وسیم اکرم کی رہنمائی سے انکار، بھارتی صارف کا دعویٰ سابق کپتان نے من گھڑت قرار دے دیا
    • پاکستان کا ایک اور اعزاز،شاہ زیب خان نے ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
    • ریاض ایئر کی پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی، پاک سعودی فضائی روابط مزید مضبوط
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، ریٹ 5 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عالمی برادری ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے آگے بڑھے: وزیراعظم

    By Khabrain Newsفروری 17, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    آدیامان: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف زلزلے سے متاثرہ برادر اسلامی ملک ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ سے زلزلہ متاثرہ علاقے آدیامان پہنچ گئے، متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا۔
    یاد رہے کہ آدیامان حالیہ زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر ہے۔
    وزیرِ اعظم کا آدیامان ہوائی اڈے پر ترکیہ کے وزراء نے استقبال کیا، وزیرِ تجارت مہمت موش، وزیرِ مواصلات و انفراسٹرکچر کے وزیرِ عادل اسماعیل اولو ایئر پورٹ پر موجود تھے، آدیامان کے گورنر مہمت چوہادار، علی شاہین ترک پارلیمنٹ میں ترکیہ پاکستان فرینڈشپ گروپ کے صدر اور ترک سفارتی حکام نے استقبال کیا۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے آدیامان پہنچنے پر زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان ترک حکام کے حوالے کیا، پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے آدیامان پہنچا تھا۔
    میاں شہباز شریف نے آدیامان میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات کے دوران یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے پیاروں کی وفات پر تعزیت کی، وزیراعظم نے متاثرین کو پاکستان کی طرف سے بھرپور مدد کی یقین دہانی بھی کروائی۔
    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی آپ کے بہن بھائی ہیں، مشکل میں کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے، پوری پاکستانی عوام اپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، میری عالمی برادری، او آئی سی، اقوامِ متحدہ اور تمام انسانی ہمدردی کی تنظیموں سے اپیل ہے کہ ترکیہ کے لوگوں کی مدد کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان سردی سے بچاؤ کے مزید خیمے اور کمبل ترکیہ بھیجتا رہے گا، پاکستان فضائی، سمندری اور زمینی راستوں سے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے امداد بھیج رہا ہے، پاکستان اس وقت تک 500 ٹن امدادی سامان ترکیہ بھیج چکا ہے ، پاکستان جس قدر ہو سکے گا، ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے امداد بھیجتا رہے گا
    وزیراعظم نے آدیامان میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والی پاکستانی ریسکیو ٹیموں سے بھی ملاقات کی، پاک فوج اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی امدادی کارروائیوں کو سراہا۔
    آدیامان میں زلزلہ زدگان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پاکستان کی طرف سے امداد پر شکریہ ادا کیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک

      پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق بلند پہاڑی مقام پر طبی ایمرجنسی کے بعد انتقال

      5 ماہ کے دوران خلیجی ممالک سے 21 ہزار 951 پاکستانی ڈی پورٹ

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.