اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کو جلسہ کرنے کے لے ہائیکورٹ کا احاطہ مہیا کیا گیا ، عمران خان نے عدالت کے احاطے میں ڈرامہ کیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پلان کرکے عدالت کے باہر لوگ اکٹھے کیے تاکہ کسی اور مقدمے میں گرفتار نہ کرلیا جائے، گرفتاری سے اتنا ڈرتے ہیں کہ لوگوں کے جمع ہونے پرعدالت میں پیش ہوئے، ہائیکورٹ کے احاطے میں پہلے کبھی ایسی صورتحال نہیں دیکھی، عمران خان کی پیشی کے لیے منظم منصوبہ بندی کی گئی، اسٹیج اور مائیک کی کمی تھی ورنہ پورا جلسہ تھا۔
انہوں نے کہاکہ غلطیاں انہوں نے کیں اور خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے، ججز کا سہارا لے کرسیاست کرنے کی اجازت نہیں دینگے، عدلیہ کو بھی غیرجانبداری کا ثبوت دینا ہوگا۔
عطاتارڑ کاکہنا تھا کہ درخواست پر عمران خان کے بجائے اظہر صدیق نے دستخط کیے، مس کنڈکٹ پر اظہر صدیق کا لائسنس معطل کیا جائے، پنجاب بارکونسل اظہر صدیق کا لائسنس معطل کرے۔
ایک سیاسی جماعت کو جلسے کیلئے ہائیکورٹ کا احاطہ مہیا کیا گیا: ن لیگی رہنما عطا تارڑ
