راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 19ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے، کپتان عماد وسیم 92 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے عرفان خان نے 30، وکٹ کیپر بلے باز ایڈم روسنگٹن نے 20 اور طیب طاہر نے 19 رنز کی اننگز کھیلی، شعیب ملک 12 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند کا شکار بنے جبکہ میتھیو ویڈ 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فہیم اشرف، حسن علی اور رومن رئیس ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ ہدف آخری اوور کی دوسری بال پر حاصل کر لیا، اعظم خان ناقابل شکست 72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اب تک 3 میچز جیت چکی ہے جبکہ کراچی کنگز ایونٹ میں اب تک صرف 2 ہی میچ ہی جیت سکی ہے، کراچی کنگز کو 7 میں سے 5 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بریکنگ نیوز
- سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
- سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
- نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
- پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
- پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
- مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
- انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
- لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
- لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
- الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
- ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
- اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
- پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
- سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
- قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
- خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
- یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
- پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
- ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
