تازہ تر ین

حمزہ شہباز اور مریم نواز کا لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں لاہور سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، حمزہ شہباز اور مریم نواز کے کاغذات نامزدگی آج جمع کروائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج ہی چار ماہ کے عرصے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں، حمزہ شہباز انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے جبکہ مریم نواز پہلے سے مختلف شہروں میں جا کر ورکر کنونشنز میں کارکنان کو موبلائز کر رہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain