تازہ تر ین

جب بھی بات کرتے ہیں پاکستان کے خلاف ہوتی ہے….عظیم سیاسی رہنما عمران خان پر برس پڑیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جب بھی بات کرتے ہیں تو پاکستان کے خلاف ہوتی ہے،انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنا قابل مذمت ہے،عمران خان کے بیان کی وجہ سے عالمی کھلاڑیوں کو خوف لاحق ہوا،گھٹیا الفاظ کا استعمال عمران خان کی سوچ کا عکاس ہیں،اگر پی ایس ایل کا فائنل پاگل پن تھا تو قوم دہشتگردی کے خلاف ایسا کرتی رہے گی،عمران خان بھارتی کرکٹ کے پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں،دوسروں کی دل آزاری کرنے والے بیانات سے گریز کیا جائے۔منگل کو اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کے انعقاد پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے،پی ایس ایل فائنل دہشتگردوں کو بے خوف پاکستان کا جواب تھا،عمران خان جب بھی بات کرتے ہیں تو پاکستان کے خلاف ہوتی ہے،اگر پی ایس ایل کا فائنل پاگل پن تھا تو قوم دہشتگردی کے خلاف ایسا کرتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان بھارتی کرکٹ کے پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں،دہشتگرد پاکستان میں خوف کی فضاءپیدا کرنا چاہتے تھے،عمران خان کے بیان کی وجہ سے عالمی کھلاڑیوں کو خوف لاحق ہوا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ گھٹیا الفاظ کا استعمال عمران خان کی سوچ کا عکاس ہیں،آزادی اظہار رائے ہر انسان کا بنیادی حق ہے،ایک جملے سے کسی طبقے کی دل آزاری افسوسناک ہے،دوسروں کی دل آزاری کرنے والے بیانات سے گریز کیا جائے،انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنا قابل مذمت ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain