Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • شاہد آفریدی کا حکمرانوں سے سوال؟
    • سونا پھر سستا، 10 گرام 4 لاکھ سے نیچے آگیا
    • کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر
    • اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ
    • پاکستانی اسکواڈ میں ہلچل؛امام اور رضوان کو فوری پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، اگلی دستیاب پرواز سے وطن روانہ ہوں گے ، رپورٹس میں دعوی
    • چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایوان صدر میں یومِ پاکستان پر سول اعزازات دینے کی پروقار تقریب

    By Khabrain Newsمارچ 23, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر اسلام آباد میں سول اعزازات دینے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ہر شعبے سے منسلک افراد کو بہترین کارکردگی دکھانے پر میڈل سے نوازا گیا۔
    پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے گورنر ہاؤس میں بھی اعزازات دینے کی تقریبات ہوئیں۔
    صحافت کے شعبے میں سینئر تجزیہ کار اور سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا، جاوید چودھری اور ندیم ملک بھی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔
    مرحوم شاعر اور ادیب امجد اسلام امجد کا ایوارڈ ان کے بیٹے نے وصول کیا، مشہور شاعر ساغر صدیقی کو بھی ستارہ امتیاز بعد از وفات دیا گیا، ان کا ایوارڈ سیکرٹری وزارت قومی ورثہ نے وصول کیا۔
    پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر سعید اختر اور معروف سماجی رہنما رمضان چھیپا کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
    معروف علمی شخصیت ڈاکٹر انیس احمد اور عالم دین مولانا حنیف جالندھری کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
    معروف اداکار بہروز سبزواری، میزبان اور گلوکار فخر عالم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی اعزاز پانے والوں میں شامل ہیں، سکواش لیجنڈ جہانگیر خان اور جان شیر خان کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا۔
    ان کے علاوہ عوامی خدمات کے اعتراف میں سرتاج عزیز، میر حاصل بزنجو، رئیس الاحرار، چودھری غلام عباس خان مرحوم، جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس (آنجہانی) کو اور احمد غلام علی چھاگلہ (مرحوم) کو موسیقی کے فن، صوفی غلام مصطفی تبسم (مرحوم) کو شاعری، محمد قوی خان کو ڈرامہ، فلم اور سٹیج اداکاری میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے پر نشان امتیاز سے نوازا گیا، اداکار سہیل احمد نے ان کا ایوارڈ وصول کیا۔
    صدر مملکت نے عامر نواز خان شہید ، محمد کامران شہید ، کرنل ریٹائرڈ محمد عارف ، محمد عثمان شہباز، ڈاکٹر کامران احمد، شیر احمد (فیصل بلوچ)، تنویر حسین، امجد احمد ، مظہر نوازشیخ ، بشیر احمد بروہی ، فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ذیشان احمد ، نوید احمد، ضیاء الرحمان ، شہید جاوید اللہ ، ڈاکٹر اکبر ناصر انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد ، سہیل ظفر چٹھہ ، صادق شاہ ، راجہ محمد ماجد ، محمد بلال راجہ ، مبشرسلیم ، منہاس احمد خان ، اعجاز حفیظ ، عقیل احمد صدیقی سمیت وسیم احمد خان کو بہادری پر تمغہ شجاعت سے نوازا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں

      سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور

      پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.